بجلی کی لوڈشیڈنگ کرو ڈالر بچائو، شاہد خاقان عباسی نے انوکھی تجویز پیش کردی

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم اورپاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے ڈالر بچانے کے لیے لوڈ شیڈنگ کرنے کی تجویز دے دی ۔نجی ٹی وی سما نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ صفر کی جاسکتی ہے لیکن اس کے لیے ہر ایک گھنٹے میں سوا سو ملین ڈالر چاہئیں۔ اگر ایک مہینے کے لیے ایک گھنٹہ لوڈ شیڈنگ کم کرنی ہے تو اس کے لیے سوا سو ملین ڈالر کی ضرورت ہے ، اگر آپ نے ڈالر بچانے ہیں تو پھر آپ کو

ایک دو گھنٹے لوڈ شیڈنگ کرنی پڑے گی ۔علاوہ ازیں سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کو نگراں حکومت کے حوالے نہیں کرسکتے،ہمارے پاس دو راستے ہیں حکومت میں رہ کر مشکل فیصلے کریں یا حکومت چھوڑکر عوام کے پاس چلے جائیں،اس حق میں ہوں کہ صدر اور گورنر رہیں اورآئینی ذمہ داری پوری کریں۔اپنے ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ حکومتی اتحاد کا فیصلہ ہے کہ مدت پوری کرنی چاہیے، ان حالات میں ملک کو نگراں سیٹ اپ کے حوالے نہیں کیا جاسکتا۔ہم کڑے امتحان سے گزر رہے ہیں، ملکی معیشت کیلئے مشکل فیصلے کرنے ہوں گے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا ہوںگی لیکن کوشش کی جائے عوام پر بوجھ نہ پڑے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں47روپے اضافے کی ضرورت ہے مگر موٹرسائیکل والوں کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری نومبرمیں ہی ہونی چاہیے، فوج اور حکومت کو ایک پیج پر ہونا چاہیے اور ہم ایک پیج پرہیں، حکومت کو ہر ادارے کی سپورٹ ہو تو کارنرٹرن کرسکتے ہیں، ملک کیلئے ایک پیج ہو تو معاملات حل ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ممبران قانونی طور پر رکن اسمبلی ہیں، پی ٹی آئی اپنے استعفے واپس لینا چاہے تو لے سکتی ہے، حق میں ہوں کہ صدر اور گورنر رہیں،آئینی ذمہ داری پوری کریں۔

Recent Posts

کوئٹہ میں متعدد سرکاری اسکولوں کی وردی کا رنگ اور ڈیزائن تبدیل، والدین پریشان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نجی اسکولوں کے بعد سرکاری اسکول کے پرنسپل نے بھی…

3 mins ago

چمن پریس کلب کو بند کرنا اور صحافیوں پر تشدد قابل مذمت عمل ہے، بی یو جے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے چمن پریس کلب کی بندش اور لغڑی اتحاد کی…

13 mins ago

پاکستان بھر کی سرکاری یونیورسٹیوں کیلئے 500 ارب روپے مختص کیے جائیں، جوائنٹ ایکشن کمیٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے زیراہتمام جامعہ بلوچستان و ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ…

17 mins ago

پی بی 39 کوئٹہ 2 کے نامزد امیدواران سے انتخابی اخراجات کی تفصیل طلب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)ریٹرنگ آفیسر حلقہ پی بی-39 کوئٹہ 2کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹس…

24 mins ago

بلوچستان میں 10 مئی سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہوگا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں 10 مئی سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے…

27 mins ago

عبیداللہ گورگیج نے پارلیمانی سیکرٹری کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت کرلی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سردار عبیداللہ گورگیج نے پارلیمانی سیکرٹری کا…

35 mins ago