مقامی حکومت میں خواتین کو 50 فیصد نمائندگی دی جائے، عورت فاؤنڈیشن

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) ملک بھر میں خواتین اور بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم عورت فاؤنڈیشن نے حکومت اور سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کے نظام میں عورتوں کو براہ راست 50فیصد نمائندگی کا حق دیا جائے شہریوں کے بنیادی مسائل حل ہوسکیں، بلوچستان میں لوکل گورنمنٹ الیکشن میں خواتین کی نمائندگی کی عوامی مہم کا آغاز جذبہ کے پیلٹ فارم سے کردیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار کوئٹہ پریس کلب میں عورت فاؤنڈیشن سے وابستہ خواتین یاسمین مغل اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ عورت فاؤنڈیشن نے ساوتھ ایشیا پارٹنرشپ پاکستان کے تعاون سے لوکل گورنمنٹ الیکشن میں خواتین کی نمائندگی کی عوامی مہم کا غاز کر دیاہے عورت فاؤنڈیشن اور اس سے وابستہ تنظیمیں پاکستان کے دیہی علاقوں میں بسنے والے غریب افراد، خواتین، اقلیتیں، خواجہ سرا اور افراد باہم معذوری کے حقوق کے لئے اپنے نیشنل پروگرام جمہوریت اور بااختیار عورت (جذبہ)کے تحت کام کر رہے ہیں۔ جس کا مقصد پاکستان میں خواتین کو سیاسی عمل میں شمولیت کے حوالے سے آگاہی پہنچانا اور ساتھ ہی ساتھ خواتین کی سیاسی عمل میں شرکت کو یقینی بنانا شامل ہے۔ اس پروگرام کے تحت خواتین میں صنفی برابری، خواتین کے حقوق پر شعور ابھارنا اور سیاسی عمل میں عورتوں کے با مقصد کردار کی ترویج کرنا ہے۔ جذبہ پروگرام پاکستان کے 25اضلاع اور بلوچستان کے 4اضلاع میں چل رہا ہے۔ جذبہ پروگرام مساوات، پرامن بقا ئے باہمی جمہوریت، جمہوری اور مظبوط حکومت اور انصاف کے اصولوں پر مبنی معاشرے کی تشکیل کے لیے کوشاں ہے۔ خواتین کے حقوق اور ان کے لئے اٹھائے جانے والے مثبت اقدامات کو جذبہ پرواگرام سراہاتا ہے۔ اس پریس کانفرنس کے ذریعے مقامی حکومتوں کی خواتین نمائندوں کے نیٹ ورک (WLG) اور جذبہ پروگرام نے بلوچستان میں ہونے والے مقامی حکومتوں کے انتخابات میں خواتین کی نمائندگی کی عوامی مہم کا آغاز کیا۔ یہ مہم بلوچستان کے منتخب اضلاع میں اپنی سرگرمیاں کریں گی۔

Recent Posts

امریکا کا عمران خان اور دیگر قیدیوں کی حفاظت پر اظہارِ تشویش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی محکمہ خارجہ نے سابق وزیراعظم عمران خان سمیت پاکستان میں تمام…

12 mins ago

نئی حکومت کے آنے کے بعد پہلا اعلیٰ سطح کا پاکستانی وفد چین پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال اور معاون خصوصی امور خارجہ طارق فاطمی…

27 mins ago

کراچی، آج دسویں جماعت کے 2 شفٹوں میں 5 پرچے لیے جائینگے

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میٹرک بورڈ کے تحت آج صبح کی شفٹ میں دسویں جماعت کا…

35 mins ago

فحش فلموں کی اداکارہ کا ڈونلڈ ٹرمپ سے تعلق کا اعتراف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز نے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ…

38 mins ago

تحریک انصاف کسی سے معافی نہیں مانگے گی، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ان…

51 mins ago

بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو…

1 hour ago