وریند سہواگ میرے بارے میں سوچ سجھ کر بولیں، شعیب اختر

لاہور (قدرت روزنامہ)راولپنڈی ایکسپریس کے لقب سے مشہور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے وریندر سہواگ کی جانب سے اپنے بالنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دینے پر کرارا جواب دے دیا۔ سپورٹس سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے 46 سالہ سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر نے کہا کہ اگر وریندر سہواگ کو آئی سی سی سے زیادہ معلومات ہے تو الگ بات ہے ورنہ انہیں ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیے تھیں۔
شعیب اختر نے کہا کہ سہواگ کو میرا بولنگ ایکشن غیر قانونی لگتا ہوگا لیکن پاکستان بھارت میں ایسا کسی اور کو نہیں لگتا، میرے بالنگ ایکشن کو آئی سی سی نے کلیئر کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میری رائے سہواگ کے بارے میں بالکل مختلف ہے، وہ ایک بہترین پلئیر تھے اور متعدد بار بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کرچکے ہیں۔

شعیب اختر نے کہا کہ میں عمر کے اس حصے میں ہوں جہاں اپنے خیالات کا اظہار دیکھ بھال کر کرتا ہوں، نہیں چاہتا کہ میری رائے سے کسی کی دل آزاری ہو۔

سابق سپیڈ سٹار نے کہا کہ سہواگ عموماً ایسی باتیں کہہ جاتے ہیں لیکن میرے اچھے دوست ہیں، وریندر سہواگ کے الزامات میں نے نہیں سنے، میری ہمیشہ کوشش ہوتی تھی کہ آؤٹ کروں نہ کہ کسی بیٹر کو زخمی کروں۔ شعیب اختر نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ اپنے بیانات سے بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو بہتر کروں، میں پاکستان کا قومی ہیرو ہوں اس لیے میرے بارے میں وریندر سہواگ سوچ سمجھ کر بولیں انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹرز کی جانب سے بنگلہ دیش کو باپ اور بیٹے کی مثال دینا، میرے خیال میں غیر مناسب ہے اور ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔
گزشتہ دنوں سہواگ نے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کے بالنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ہاتھ کو جھٹکا مار کر بالنگ کرواتے تھے جبکہ ان کی کہنیاں جھکی ہوئی ہیں ورنہ آئی سی سی ان پر پابندی کیوں لگاتی؟۔

Recent Posts

کراچی: سینٹرل جیل سمیت 18 ٹاؤنز میں 505 امتحانی مراکز قائم

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میٹرک بورڈ کے چیئرمین شرف علی شاہ کا کہنا ہے کہ رواں…

3 mins ago

ایمن سلیم نے کیارا ایڈوانی سے موازنے پر کیا کہا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن سلیم نے بھارتی اداکارہ کیارا ایڈوانی سے…

12 mins ago

سعودی عرب نے اس سال حاجیوں کیلئے اہم شرط عائد کردی

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے حج سے قبل زائرین کے لیے بڑی شرط عائد…

16 mins ago

کابینہ ڈویژن نے رانا ثنا اللہ کی بطور مشیر وزیراعظم تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) کابینہ ڈویژن نے رانا ثنا اللہ کی بطور مشیر وزیراعظم تقرری کا…

21 mins ago

پاکستانی دلہے نے اپنی نئی نویلی دلہن کو ایسی چیز تحفے میں دیدی کہ سوشل میڈیا پر ہر کوئی حیران رہ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) شادی کا دن ویسے تو کافی خاص ہوتا ہے مگر اسے منفرد…

34 mins ago

اسلحے کی نمائش کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، شرجیل میمن

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اسلحے کی نمائش کرنے…

35 mins ago