پنجاب میں نئی گورنر کی تعیناتی ، صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم شہبازشریف کے خط کا جواب دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت نے نئے گورنر پنجاب کی تعیناتی کیلئے وزیراعظم شہبازشریف کے خط کا جواب دیدیا ہے ، عارف علوی کا کہناتھا کہ آرٹیکل 101(2) کے تحت ’ گورنر صدر کی خوشنودی تک عہدے پر فائز رہے گا “۔

تفصیلات کے مطابق خط کے جواب میں صدر عارف علوی کا کہناتھا کہ ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ موجودہ گورنر اپنے عہدے پر برقرا رہیں ، گورنر کے خط اور رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ کے انتخاب میں ایم پی ایز کی وفاداریاں بدلی گئیں ،پنجاب میں غیر قانونی طریقے سے اکثریت حاصل کرکے آرٹیکل 63 اے کی خلاف ورزی کی گئی ،غیر قانونی اقدامات سے پنجاب میں گورننس کے سنگین مسائل پیدا ہوئے ، صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے فیصلے سے گورنر کے موقف کی توثیق ہوئی ، ،الیکشن کمیشن کے بیس مئی کے فیصلے سے بھی گورنر پنجاب کا موقف مستحکم ہوا،الیکشن کمیشن نے 25 اراکین پنجاب اسمبلی کے انحراف کی تصدیق کی ، الیکشن کمیشن نے وفاداریاں بدلنے کو ووٹر اور پارٹی پالیسی کو دھوکہ دینے کی بدترین شکل کہا ، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق 25 منحرف ایم پی اے پنجاب اسمبلی کے رکن نہیں رہے ، وزیراعظم آرٹیکل 48(1 )کے مطابق نئے گورنر پنجاب کی تقرری کی ایڈوائس پر نظر ثانی کریں ۔

Recent Posts

ورلڈ لافٹر ڈے : کاجول نے مداحوں کیلئے اپنی مزاحیہ ویڈیو شیئر کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ) ورلڈ لافٹر ڈے کے موقع پر بالی وڈ کی نامور اداکارہ کاجول نے…

2 hours ago

دانیہ شاہ کا عامر لیاقت کی وراثت لینے کیلئے وکیل کو 2 کروڑ روپے دینے کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)نامور ٹی وی شو میزبان اور اسکالر مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری…

2 hours ago

وقاص اکرم کی چیئرمین پی اے سی نامزدگی پر شیر افضل مروت برہم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شیخ وقاص اکرم کو بطور چیئرمین…

2 hours ago

صدر ممکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے…

2 hours ago

گندم اسکینڈل پر انکوائری کب کرنی ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیب پراسیکیوٹر سے استفسار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی نیب میں طلبی…

3 hours ago

جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ، تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی منسوخی کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی کو…

3 hours ago