عائشہ خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش

(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو سابقہ اداکارہ عائشہ عقبیٰ خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

عائشہ عقبیٰ خان کی جانب سے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری سوشل میڈیا انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے سنائی گئی ہے۔

ان کی پوسٹ پر ہلکے نیلے رنگ کے جوتے بنے ہوئے ہیں جس پر لکھا ہے کہ ’ہم اپنے بیٹے کی آمد کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں۔‘

واضح رہے کہ 15 اپریل 2018 کو عائشہ خان اور میجر عقبہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

اس جوڑے کے ہاں 10 نومبر 2019 کو 12 ربیع الاول کے دن بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے ’ماہ نور‘ رکھا۔

عائشہ خان کے شوہر میجر عقبہ ملک نے برٹش رائل ملٹری اکیڈمی سے شہزادہ ولیم کے ساتھ گریجویشن کیا اور وہ پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے نوجوان کیڈٹس کو ملٹری کی تربیت فراہم کی۔

میجرعقبہ پہلے پاکستانی ملٹری آفیسرہیں جنہوں نے آر ایم اے ایس میں پلاٹون کمانڈر کی حیثیت سے فرائض انجام دیئے اور اعزازی تلواربھی جیتی۔

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری آج تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صدرمملکت آصف علی زرداری آج تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔ ذرائع کا…

5 mins ago

حب کے تفریحی مقامات نوگو ایریا بن گئے، تھانے اور چوکیاں ٹھیکے پر دے دی گئیں

حب(قدرت روزنامہ)حب چور ڈاکو لیٹرے بے لگام، ضلعی پولیس سربراہ نے تھانے اور چوکیاں ٹھیکے…

13 mins ago

گندم درآمد میں کوئی کرپشن نہیں، عوام کو سستی روٹی ملنے پر سب کو تکلیف ہے، انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کتے کی خوراک…

19 mins ago

گوادر میں باڑ لگانے کا سہرا مری میں حکومت ترتیب دینے والی نیشنل پارٹی کو جاتا ہے، نواب اسلم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام کے رکن بلوچستان اسمبلی سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف ساراوان…

22 mins ago

وزارتیں منزل نہیں، گوادر میں کسی کو باڑ لگانے کی اجازت نہیں دیں گے، مولانا ہدایت الرحمن

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر میں باڑ لگانے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا اور نہ ہی اس…

30 mins ago

مخالفین نے من گھڑت کیس بنایا، ذمے داران کیخلاف کارروائی کی جائے، طلال خان ایڈووکیٹ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جھوٹے کیس میں مخالف فریق کو شکست، پشین لیویز کیساتھ مل کر من گھڑٹ…

34 mins ago