نئے انتخابات کے اعلان پر پس پردہ کام شروع ہو چکا ہے، شیخ رشید

(قدرت روزنامہ)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نئے انتخابات کے اعلان پر پس پردہ کام شروع ہو چکا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ سیاسی فیصلوں میں تاخیر ملک کو دلدل میں ڈال سکتی ہے، نیشنل سیکیورٹی کونسل کو سیاسی اکھاڑا بنانا ، فوج کو سیاست میں دھکیلنے کی سازش ہے۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں شیخ رشید لکھتے ہیں کہ ملک عدم اعتماد کے جھٹکے سے باہر نہیں نکلا، مزید دینا بحران کو مزید سنگین بنا دے گا۔

انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک سے ایک ووٹ کی اکژیتی حکومت نے جنم پایا ہے، جو دو نفلوں کی مار ہے جبکہ عمران خان نے قوم کو اکھٹا بھی کیا اور ہر قسم کے حالات کے لیے تیار کیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ آج وزیراعظم اور وزیراعلیٰ دونوں کرپشن کیس میں عدالت کے کٹہرے میں تھے ، پنجاب میں کوئی حکومت نہیں وفاق میں ایک ووٹ سے لنگڑی لولی حکومت ہے۔

جاری ٹوئٹ میں شیخ رشید نے لکھا کہ ملکی اور غیر ملکی طاقتیں زمینی حقائق سے بے خبر ہیں، پر امید ہوں جلد نگران حکومت کے قیام اور نئے انتخابات کا اعلان ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نگران حکومت کے قیام اور نئے انتخابات کے اعلان پر پس پردہ کام شروع ہو چکا ہے۔

Recent Posts

پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کیا کریں گے؟ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان…

15 mins ago

میں سمجھ نہیں پارہاکس لیول کے ذہن نے یہ رپورٹ تیار کی ہے،چیف جسٹس پاکستان کمیشن رپورٹ پر برہم ہو گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا فیصلے پرعملدرآمد کیس میں چیف جسٹس قاضی…

26 mins ago

فیض آباددھرنافیصلے پرعملدرآمد کیس؛ چیف جسٹس کا انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر مایوسی کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیض آباد دھرنا فیصلے پرعملدرآمد کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے…

1 hour ago

دوسری شادی سے متعلق پروگرام پر صارفین ساحر لودھی پر برس پڑے

کراچی (قدرت روزنامہ) حال ہی میں ساحر لودھی کا پروگرام وائرل ہو رہا ہے، جس…

1 hour ago

وفاقی دارالحکومت میں نان اورروٹی کی پرانی قیمتیں بحال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت میں نان اورروٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے…

1 hour ago

حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے حال ہی میں حج ویزوں کے اجرا کے حوالے…

1 hour ago