غلاف کعبہ کی بلا تعطل صفائی ، سمارٹ مشین نے مسجد حرام میں کام شروع کر دیا

مکہ مکرمہ (قدرت روزنامہ)حرمین شریفین انتظامیہ نے غلاف کعبہ کی صفائی کے لیے بلا تعطل کئی گھنٹے کام کرنے کی صلاحیت کی حامل سمارٹ مشین فراہم کر دی ہے۔ اس کا اہتمام انتظامیہ کے ماتحت کنگ عبدالعزیز کمپلیکس برائے غلاف کعبہ نے کیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق کنگ عبدالعزیز کمپلیکس برائے غلاف کعبہ کے سیکریٹری عبدالحمید المالکی نے کہا ہے کہ سمارٹ مشین جدید ٹکنالوجی سے کام کرتی ہے۔ یہ بہت ساری خوبیوں سے لیس ہے۔المالکی نے بتایا کہ غلاف کعبہ کی صفائی کے لیے اس کا خصوصی اہتمام اس وجہ سے بھی کیا گیا ہے کیونکہ خالص ریشم سے تیار

غلاف کعبہ کی چمک دمک برقرار رکھنے اور اسے معمولی سے معمولی نقصان سے بچانا نہایت ضروری ہے۔ یہ مشین اس حوالے سے بہت موثر ہے اور گھنٹوں کام کرسکتی ہے, اس کا رزلٹ بہترین ہے۔دوسری جانب حرمین شریفین انتظامیہ نے صفا اور مروہ پہاڑیوں کی دھلائی کا بھی اہتمام کیا۔ یہ کام ہر ہفتے کیا جاتا ہے تاکہ صفائی کا معیار عمدہ رہے اور ہر قسم کی آلودگی سے صفا اور مروہ پاک صاف رہیں۔مسجد حرام میں صفائی ستھرائی کے ادارے کے انچارج جابر الودعانی نے کہا کہ صفا اور مروہ کی صفائی اور دھلائی خاص آلات اور جراثیم کش مادے سے کی جاتی ہے۔ یہ کام سپیشل ٹیم انجام دیتی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر بھی صفا اور مروہ کی صفائی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ مروہ پہاڑ کے اطراف نصب شیشوں کی صفائی کی جاتی ہے اور اس کی صفائی کا کام روزانہ کی بنیاد پر بھی ہوتا ہے۔

Recent Posts

علی خان کو کاجول کیساتھ متنازع رومانوی مناظر پر بیان مہنگا پڑ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانوی نژاد پاکستانی اداکار علی خان کا کہنا ہے کہ انہیں کاجول…

18 mins ago

ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے پریشان لوگوں کیلئے اہم پیغام

ممبئی(قدرت روزنامہ)سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے مستقبل کے لیے فکر مند لوگوں کو…

37 mins ago

سرفروش میں لیڈ رول عامر خان سے پہلے کسے آفر کیا گیا تھا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ فلم سرفروش کو ریلیز ہوئے آج (30 اپریل) 25 سال مکمل ہوگئے،…

54 mins ago

سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی چھوڑ دی

لاہور (قدرت روزنامہ)استحکامِ پاکستان پارٹی کی رہنما اور سابق رکنِ صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل رانا…

1 hour ago

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس پر اپنے ہی مال کے دفتر پر قبضے کی کوشش کا مقدمہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پر اپنے ہی مال…

1 hour ago

دورہ انگلینڈ کیلئے خواتین کرکٹ کے سکواڈ کا اعلان، ویمنز ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی

لاہور(قدرت روزنامہ )انگلینڈ کے دورے کے لئے پاکستان کی 17 رکنی خواتین کرکٹ ٹیم کا…

1 hour ago