پولیس چھاپے کے دوران محمود الرشید نے خود کو گرفتاری سے کیسے بچایا؟ سابق صوبائی وزیر نے کہانی بیان کردی

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق صوبائی وزیر میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ پولیس چھاپے کے دوران سٹور میں پڑے باکس میں چھپ کر گرفتاری سے بچ پایا ۔ میاں محمود الرشید نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ حماد اظہر کے گھر پی ٹی آئی رہنمائوں کی میٹنگ ہو رہی تھی کہ پولیس نے گھر پر دھاوا بول دیا۔سٹور روم میں موجود باکس میں چھپ کر جان بچائی۔

امتیاز شیخ ، ظہیر عباس کھوکھر ، سعدیہ سہیل بھی پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے گھر پرموجود تھے۔دوسری جانب تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ تمام رہنما اورکارکنان اپنی جگہ ضرور بدلیں اور ہم بدھ کی صبح اکٹھے ہو کر آئیں گے اور حکمرانوں کو ان کی ڈرامے بازی کا جواب دیں گے۔ نا معلوم مقام سے اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر صورت گرفتار ہونے سے بچنا ہے ، رہنما اور کارکنان متحد رہیں اور ہم نے ہمت نہیں ہارنی، ساری قیادت بھی پکڑی جائے تو آپ نے پلان بی پر عمل کرنا ہے ، ہم آج پورا شہر بند کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بتائیں گے کہ غنڈہ گردی انجام کیا ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکمران بیرونی طاقتوں کے ایجنٹ ہیں ، یہ ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں ،یہ پاکستان کی سری لنکا سے بری حالت کرنا چاہتے ہی۔ انہوں نے کہ مارچ کرنا ہمارا آئینی جمہوری اور سیاسی حق ہے ، ہمارے دور میں ان سب سے مار چ کیا ہے ،ہم کیا انوکھا کام کرنے جارہے تھے۔ رانا ثنا اللہ صاحب بائیس کروڑ عوام آپ کامحاسبہ کریں گے سب انجام کے لئے تیار ہو جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما اورکارکنان امپورٹڈ حکومت کی بدترین فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ،پی ٹی آئی حکمرانوں کے لئے تر نوالہ ثابت ہو گی یہ ان کی بڑی بھول ہے ،حقیقی آزادی مارچ ہر صورت آگے بڑھے گا ،حکومت کی سیاسی تدفین کیلئے اسلام آبادپہنچیں گے، انہوں نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہیں انہیں غیر آئینی اقدامات کا جواب دینا پڑے گا۔

Recent Posts

وزیراعظم کا ناروے کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلے کا خیرمقدم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ناروے کے وزیراعظم جونس گیہرسٹور سے ٹیلی فون…

9 mins ago

پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات کی اندرونی…

21 mins ago

آسٹریلوی والی بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کا مضبوط والی بال سکواڈ گرین شرٹس کے خلاف تین میچوں…

27 mins ago

دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟ جانیے

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس…

2 hours ago

شارٹ فال میں اضافہ، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6ہزار میگاواٹ تک پہنچ…

2 hours ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت معمول سے 8 ڈگری زیادہ رہنے کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دن کا درجہ…

2 hours ago