درجہ دوم کے گھی کی قیمت میں 5 روپے ، آئل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ

لاہور(قدرت روزنامہ) مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کیلئے بری خبر ہے کہ حکومت نے درجہ دوم کے گھی کی قیمت میں 5 روپے اور کوکنگ آئل کی قیمت میں مزید 10 روپے کا اضافہ کر دیا ہے ۔
درجہ دوم کے گھی کی قیمت 497 سےبڑھ کر 502 روپےفی کلوہوگئی ، درجہ دوم کےکوکنگ آئل کی قیمت 508 سےبڑھاکر 518 روپےفی لٹرمقرر کر دی گئی ہے ۔