اداکارہ سجل کیلئے احد کا رشتہ کیسے آیا تھا؟ صبور علی نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ صبور علی نے اپنی بہن و اداکارہ سجل علی اور احد رضا کے رشتے کے حوالے سے مداحوں کو بتادیا۔اداکارہ سجل کی بہن صبور علی کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
ویڈیو میں میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ احد اور سجل کا پہلی بار کیسے پتہ لگا تھا؟
جواب میں صبور علی نے کہا کہ رشتہ آیا تھا، سجل نے ہمیں بتایا کہ احد شادی میں دلچسپی رکھتا ہے تو ہم نے کہا ٹھیک ہے مل لیتے ہیں۔میزبان نے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بہت پیاری جوڑی ہے اور بہت خوش بھی ہیں جس پر اداکارہ نے کہا کہ ماشااللہ۔
اس ویڈیو کو دیکھ کر ایک بار پھر سجل علی اور احد رضا میر کے مداح غمگین ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ سب سے پیاری جوڑی سجل علی اور اداکار احد رضا میر کی طلاق نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔
شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کا احد اور سجل کی طلاق سے متعلق بتانا تھا کہ اس جوڑی کے درمیان طلاق احد رضا میر کی جانب سے اختیار کیے گئے لاپرواہی کے رویے اور متعدد معاشقوں کے سبب ہوئی ہے۔