سونیا حسین مجھ سے حسد کرتی ہیں ، فریال محمود

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف پاکستانی اداکارہ فریال محمود کا اپنی ساتھی اداکارہ سونیا حسین کے بارے میں کہنا ہے کہ سونیا ان سے حسد کرتی ہیں۔اداکارہ فریال محمود نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی ، جہاں میزبان احسن خان نےان سےاداکارہ سونیا حسین کے بارے میں ایک سوال پوچھاکہ آپ نے ایک پروجیکٹ میں سونیا حسین کی جگہ لی تھی اور پھر انہوں نے ایک شو میں کہا تھا کہ فریال محمود کون ہے۔

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سونیا نے ایک نہیں دو شوز میں کہا تھا کہ وہ انہیں نہیں جانتیں ۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ سونیاحسین انہیں نہیں جانتیں لیکن میں انہیں بہت اچھی طرح جانتی ہوں ، ہم دونوں نے ایک ساتھ کام کیا ہےاور پھر بدقسمتی سے میں نے ایک پروجیکٹ میں ان کی جگہ لے لی۔

فریال محمود نے انکشاف کیا کہ سونیا حسین نے ان کے موٹاپے کا مذاق اڑایا تھا جب میں موٹی تھی جوکہ بہت غلط بات ہےاور اس پر انہیں ٹھیک ٹھاک جواب دیا انہوں نے کہا کہ یہ بہت پرانی بات ہوگئی ہے۔