پاکستان

یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے-ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے تیس مئی کو یکم جون سے نئی قیمتوں کیلئے سمری بھیجی جائے گی جس پر حکومت فیصلہ کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ تیس روپے اضافے کے بعد قیمتوں میں مزید اضافے کے خدشات بھی موجود ہیں-
ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے یکم جون سے نئی قیمتوں کیلئے حکومت کو تیس مئی کو سمری بھیجی جائے گی -وزیر اعظم فیصلہ کریں گے کہ آیا یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم یا مزید کم کی جائے گی یا سولہ جون تک انتظار کیا جائے گا-

متعلقہ خبریں