لوٹے کو ڈمی اپوزیشن لیڈر بنا کر چیئرمین نیب کی تعیناتی کا پراسیس کیا جا رہا ہے: فواد چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایک لوٹے کو ڈمی اپوزیشن لیڈر بنا کر چیئرمین نیب کی تعیناتی کا پراسیس کیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جو مقدمات کیے گئے ہیں یہ تو لیگل پراسس ہے چلتا رہے گا، اسلام آباد میں بھی ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے مسائل زیادہ گھمبیر ہیں، مہنگائی کا ایک طوفان ملک میں آگیا ہے مزید آنے والا ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت نے ای سی ایل سے نام نکالے، پراسیکیوٹرز اور تفتیشی ٹیمیں تبدیل کی گئیں، حکومت کی تمام تر توجہ اپنے کیسز کی طرف ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت کو عوامی حمایت حاصل نہیں جس سے معاملات مزید خراب ہوں گے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ووٹ کا حق ختم کیا گیا، حکومت اب چیئرمین نیب لگانے جارہی ہے۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ایک لوٹے کو ڈمی اپوزیشن لیڈر بنا کر چیئرمین نیب کی تعیناتی کا پراسیس کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جسٹس (ر) مقبول باقر معقول آدمی ہیں، امید ہے وہ اس پراسیس کا حصہ نہیں بنیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ فی الحال پارٹیوں کے اندر سے آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں کہ الیکشن ہونے چاہئیں۔حکومت کی حکمت عملی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ مزید سیاسی غلطیاں کریں گے۔

Recent Posts

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے زہر اگل دیا ، خصوصی انٹرویو میں کیا کہا ؟ جانیے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت کےوزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے ایک بار…

4 mins ago

گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)کسان اتحاد نے 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین…

13 mins ago

خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ)ڈیری پراڈکٹس کے تاجروں نے خشک دودھ کی درآمد پرمکمل پابندی یا اس پرامپورٹ…

16 mins ago

جنوبی برازیل میں سیلاب، مٹی کے تودے گرنے سے 66 افراد ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جنوبی برازیل میں حکام لوگوں کو سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے…

27 mins ago

مجھے نشہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، آسٹریلین نائب وزیر کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلین رکن اسمبلی اور نائب وزیر بریٹینی لاؤگا نے دعویٰ کیا ہے…

39 mins ago

نوکنڈی ، بجلی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ، صارفین کو مشکلات کا سامنا

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)نوکنڈی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے صارفین رل گئے تفصیلات کے مطابق کیسیکو کی…

49 mins ago