اے ٹی ایم سے پیسے چوری کرنیوالا چور خود مشین میں پھنس گیا، ویڈیو وائرل

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارتی شہر چنئی میں ایک چور اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے کے چکر میں خود پھنس گیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی، بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نشے میں دھت تھا جب کہ اس نے پتھروں سے دیوار توڑی، آس پاس کے لوگوں کو اے ٹی ایم سے غیر معمولی آواز آئی جس کے بعد انہوں نے پولیس کو خبر دی۔

واقعات کے مطابق 28 سالہ موپیندرا رائے نامی ملزم نے اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے کیلئے مشین اور اس کے عقب میں موجود دیوار توڑی لیکن بعد میں وہ مشین اور دیوار کے بیچ و بیچ پھنس گیا۔پولیس اطلاع ملنے کے فوری بعد جائے وقوعہ پر پہنچی تو رقم لوٹنے کی غرض سے مشین توڑنے والے ملزم کو مشین میں پھنسا دیکھا جس کے بعد انہوں نے اسے نکال کر گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم مشین کے پچھلے حصے کی جانب سے نکلنا چاہتا تھا۔

Recent Posts

راولپنڈی سے چوری سرکاری ویگو سمیت 7 مسروقہ گاڑیاں برآمد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاؤن کی پولیس نے ڈی بلاک سٹلائیٹ ٹاؤن…

1 min ago

پولیس اہلکار کے بھائی کی شادی میں فائرنگ سے مہمان جاں بحق

کراچی(قدرت روزنامہ)لیاری کے علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر…

9 mins ago

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جنوبی کوریا کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جنوبی کوریا کے سفیر پارک…

18 mins ago

کراچی: 140 گرام سونے کی ڈکیتی کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی پولیس نے صدر کے علاقے صرافہ بازار میں سونے کے کارخانے…

27 mins ago

بچوں میں بلند فشار خون فالج کے امکانات 4 گنا تک بڑھا سکتا ہے، تحقیق

ٹورونٹو(قدرت روزنامہ)ایک نئی تحقیق کے مطابق بچپن اور نوجوانی میں ہائپرٹینشن کا ہونا ممکنہ طور…

39 mins ago

امریکی ایئرپورٹ پر مسافر کی پتلون سے سانپ برآمد

میامی(قدرت روزنامہ)امریکی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی افسران نے ہوائی جہاز میں جانے والے مسافر کی پتلون…

42 mins ago