عمران خان ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ کر گیا، مریم نواز

مری (قدرت روزنامہ)نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن )مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ کر گیا ،ہمارا ملک آج ہم سب کو آواز دے رہا ہے۔
مری میں تقریب سے خطاب کرتےہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ کہ میرا وطن بہت مشکل میں ہے،ہمارا ملک آج ہم سب کو آواز دے رہا ہے، اس ملک کو کئی کاری ضربیں لگیں، جب ہم حکومت سے باہر تھے تو ہم دیکھ رہے تھے کہ غریب کے پاس روٹی نہیں ہے، قسم کھاکر کہتی ہوں پاکستان کی معیشت وینٹی لیٹر پر ہے اور بات میں کوئی شک نہیں، عمراان خان کی حکومت میں سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا اور یہ قانون بنا گیا کہ سٹیٹ بینک جو کچھ کرے گا کوئی حکومت اسکو کچھ نہیں کہہ سکتی۔
رہنما ن لیگ کا کہنا تھاکہ وہ ممالک جو پاکستان کے دوستوں کی صف میں ہوتے تھے آج وہ ہمارے دشمنوں کی صف میں ہیں اور وہ پاکستان سے ناراض تھے، یہ پاکستان کیلئے بارودی سرنگیں بچھاکر گیا ہے۔ چینی وفد نے شکایت کی کہ ہم عمران خان کی حکومت سے بہت مایوس تھے، شہباز شریف ترکی اس لیے جارہے ہیں جو ترکی نے ہمرے دور میں سرمایہ کاری کی تھی پاکستان میں اسکو بری طرح کچلا گیا، حالانکہ وہ پاکستان کی مدد کررہے تھے۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ کے پی اگر چڑھائی کریں گے تو ان سے قانون کے مطابق نمٹیں گے، گورنر خیبر پختونخوا کا بیان

پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا (کے پی) فیصل کریم کنڈی نےکہا ہےکہ وزیراعلیٰ کے پی اگر…

1 hour ago

وزیر دفاع خواجہ آصف نے 9 مئی کے حوالے سے پیغام جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف…

1 hour ago

مولانا فضل الرحمان نے کراچی جلسے کے بعد کا لائحہ عمل بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئندہ کے…

1 hour ago

پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ کردیا گیا، نئی اضافہ شدہ…

2 hours ago

رواں سال اپریل کے مہینے میں بھی گندم درآمد کیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رواں سال مسلسل 2 ماہ تک گندم درآمد کیے جانے کا…

2 hours ago

9 مئی حملے ملک کے خلاف سوچی سمجھی سازش تھی، کامران ٹیسوری کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 9 مئی کو فورسز پر حملہ…

2 hours ago