عمران خان ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ کر گیا، مریم نواز

مری (قدرت روزنامہ)نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن )مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ کر گیا ،ہمارا ملک آج ہم سب کو آواز دے رہا ہے .
مری میں تقریب سے خطاب کرتےہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ کہ میرا وطن بہت مشکل میں ہے،ہمارا ملک آج ہم سب کو آواز دے رہا ہے، اس ملک کو کئی کاری ضربیں لگیں، جب ہم حکومت سے باہر تھے تو ہم دیکھ رہے تھے کہ غریب کے پاس روٹی نہیں ہے، قسم کھاکر کہتی ہوں پاکستان کی معیشت وینٹی لیٹر پر ہے اور بات میں کوئی شک نہیں، عمراان خان کی حکومت میں سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا اور یہ قانون بنا گیا کہ سٹیٹ بینک جو کچھ کرے گا کوئی حکومت اسکو کچھ نہیں کہہ سکتی .


رہنما ن لیگ کا کہنا تھاکہ وہ ممالک جو پاکستان کے دوستوں کی صف میں ہوتے تھے آج وہ ہمارے دشمنوں کی صف میں ہیں اور وہ پاکستان سے ناراض تھے، یہ پاکستان کیلئے بارودی سرنگیں بچھاکر گیا ہے . چینی وفد نے شکایت کی کہ ہم عمران خان کی حکومت سے بہت مایوس تھے، شہباز شریف ترکی اس لیے جارہے ہیں جو ترکی نے ہمرے دور میں سرمایہ کاری کی تھی پاکستان میں اسکو بری طرح کچلا گیا، حالانکہ وہ پاکستان کی مدد کررہے تھے .

. .

متعلقہ خبریں