عازمین حج کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب نے عازمین حج کے لیے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق حج برائے سال 2022 کے لیے سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے کورونا وائرس ٹیسٹ سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن میں تبدیلی کردی۔
سعودی سول ایوی ایشن نے دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج کے لیے سعودی عرب روانہ ہونے سے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا ہے عازمین حج کی عمر 65 سال سے کم ہونا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔
اس سے قبل سعودی سول ایوی ایشن نے 48 گھنٹے قبل کورونا وائرس ٹیسٹ کی شرط رکھی تھی۔
سعودی سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ کورونا سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی پر سعودی وزارت صحت کے قوانین کے تحت کارروائی ہوگی۔سول ایوی ایشن حکام کی جانب سے پی آئی اے سمیت تمام ائیرلائنز کو نیا ہدایت نامہ جاری کردیا گیا۔

Recent Posts

وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے کولمبو میں دو روزہ ٹریننگ پروگرام شروع کردیا

کولمبو(قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے…

3 hours ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے مختلف حصوں میں…

3 hours ago

سشمیتا سین مس یونیورس فوٹو شوٹ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں: ڈیزائنر کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارت کی نامور ڈیزائنر ریتو کمار نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ…

4 hours ago

بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ بالآخر سامنے آ گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ…

4 hours ago

مفتاح اسماعیل نے عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بانی پی ٹی آئی عمران…

4 hours ago

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈین کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5…

5 hours ago