حجاج کے لیے کورونا وائرس ٹیسٹ سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن میں تبدیلی

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے عازمین حج کے لیے کورونا وائرس ٹیسٹ سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن میں تبدیلی کردی گئی ۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرلائنز کو نیا ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں حج کے لیے آنے والے افراد کا سعودی عرب روانہ ہونے سے 72 گھنٹے قبل ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے جب کہ اس سے پہلے کورونا وائرس ٹیسٹ کے لیے 48 گھنٹے قبل کی شرط رکھی گئی تھی ۔
ادھر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے حج آپریشن پروازوں کے کرائے مقرر کردیئے ، حج آپریشن 2022ء کے لیے قومی ایئرلاین کی جانب سے کرایوں کی تفصیلات اور قوائد جاری کیے گئے ہیں ، پی آئی اے نے حج آپریشن پروازوں کے کرائے نارتھ اور ساوتھ ریجن کے تحت مقرر کیے ہیں ۔
پی آئی اے ترجمان نے بتایا ہے کہ کرایوں کی ادائیگی امریکی ڈالر کی کرنسی کے مساوی پاکستانی روپوں میں کرنا ہوگی ، کوئٹہ کراچی پر مشتمل ساوتھ ریجن سے پیک سیزن مین کم سے کم کرایہ 810 ڈالر اور زیادہ سے زیادہ 1100 ڈالر کے مساوی کرایہ مقرر کیا گیا ہے جب کہ لاہور ، اسلام آباد ، ملتان اور پشاور پر مشتمل نارتھ سیکٹر کے لیے کم سے کم 860 ڈالر کرایہ مقرر کیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق حج آپریشن 6 جون سے شروع ہوگا ، پاکستان سے مدینہ اور جدہ کے لیے پروازیں 6 جون سے 3 جولائی تک جاری رہیں گی ، بعد از حج آپریشن 14 جولائی سے 13 اگست تک جاری رہے گا ، اس دوران ایگزیکٹو اکانومی کلاس والے مسافروں کو 40 کلو بیگ اور 7 کلو ہینڈ کیری میں سامان لے جانے کی اجازت ہوگی جب کہ اکانومی کلاس میں حجاج 35 کلو بیگیج اور 7 کلو سامان ہینڈکیری میں لے جاسکیں گے ۔

Recent Posts

خرم شیر زمان انتخابی عذرداری کیس،کامیاب امیدوار اختیار بیگ کے وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں خرم شیر زمان کی انتخابی عذرداری کی درخواست…

1 min ago

شاہراہ قراقرم پر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، 21 زخمی

گلگت(قدرت روزنامہ) شاہراہ قراقرم پر مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 افراد جاں بحق…

1 min ago

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اشارہ دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہبازشریف نے مہنگائی میں کمی کو عوام کے لئے اچھی خبر…

11 mins ago

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 773 پوائنٹس کا اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان ہے،…

14 mins ago

آڈیو لیکس کیس؛ آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ہائی کورٹ نے آڈیو لیکس کیس میں آئی بی کی بینچ پر اعتراض…

19 mins ago

ٹی20 ورلڈکپ؛ کس ٹیم کی مضبوط بیٹنگ لائن اَپ ہے؟ وان نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق انگلش کپتان اور کمنٹیٹر مائیکل وان ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں اپنی…

23 mins ago