پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور 19اگست بروز جمعرات کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدرات محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک بھر سے چاند کی شہادتیں اکٹھی کی گئیں۔

اجلاس کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں اکثراور بیشتر علاقوں میں مطلع ابرآلود تھا اور کئی علاقوں میں مطلع صاف بھی تھا، کوئٹہ، پشاور، دیر اوردیگر مقامات سے چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں، اور چاند بھی دیکھا گیا، اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم محرم الحرام 1443ہجری 10اگست بروز منگل کو ہوگی، جبکہ یوم عاشور 19اگست بروز جمعرات کو ہوگی۔

اس سے قبل ڈی جی مذہبی امور طاہر رضا بخاری نے کہا کہ لاہور میں محرم کا چاند نظر نہیں آیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں جاری ہے، محرم الحرام کے چاند کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔ ذرائع محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، چاند کی عمر 23 گھنٹے 59 منٹ ہے، غروب آفتاب کے بعد بھی 54 منٹ تک چاند دیکھا جاسکے۔

Recent Posts

پی سی بی نے قومی ٹیم کے کوچز کا باقاعدہ اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے کوچز کے…

2 mins ago

بھارتی اداکارہ کرشنا مکھری جی نے ٹیلی ویژن سیریل کے پروڈیوسر پر ہراسانی کا الزام لگا دیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارت کی ٹیلی ویژن اداکارہ کرشنا مکھری جی نے سیریل شبھ…

8 mins ago

دوران شوٹنگ شاہد کپور کو تھپڑ مارنے کا دل کررہا تھا، کیارا کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ کیارا اڈوانی نے انکشاف کیا ہے کہ فلم کبیر…

12 mins ago

’عراقی باربی ڈول‘ سے جھگڑا کے بعد ٹک ٹاک اسٹار گھر کے باہر قتل

بغداد(قدرت روزنامہ)عراق کی معروف ٹک ٹاک اسٹار اوم فہد کو موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں…

20 mins ago

خراب پرفارمنس؛ صائم، عثمان، اعظم خان کا مستقبل کیا ہوگا؟ کپتان کا بیان آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے نوجوان صائم ایوب، عثمان خان اور…

25 mins ago

کراچی میں دیوروں کے ہاتھوں بھابھی قتل

کراچی(قدرت روزنامہ)اورنگی ٹاؤن ایم پی آرکالونی گھرمیں سوئی ہوئی خاتون کوبغدے اورہتھوڑے کے پے درپے…

28 mins ago