پاکستان واپس آ کر مزہ آرہا ہے، شاداب خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے راؤنڈر شاداب خان کا کہنا ہے کہ پاکستان واپس آ کر مزہ آرہا ہے، موسم بھی تبدیل ہے۔جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ انجری کے بعد واپسی مشکل ہوتی ہے، مجھے جلد انجریز کی وجہ سے فرسٹریشن بھی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کاؤنٹی میں کنڈیشنز مشکل تھیں کافی کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا، دونوں ورلڈ کپ کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں، اس سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی ہے، کوشش ہو گی کہ پچھلے سال سے مزید اچھا کریں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ زاہد محمود اچھے بولر ہیں، ان سے مقابلہ ہونا اچھی بات ہے، نیوزی لینڈ میں ورلڈ کپ سے قبل سیریز ہوئی تو فائدہ ہو گا۔
شاداب خان نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز اچھی ہو گی، جس کی تیاری ہو رہی ہے، جس نمبر پر بھی موقع ملتا ہے اس کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔قومی ٹیم کے کھلاڑی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں کھیل کر فائدہ ہوا ہے، عادل رشید کے ساتھ کام کیا، مزید بہتری لانے کا موقع ملے گا۔