’’ اگر صباء 24 سال کی ہے تو مجھے بھی 27 کا بنا دو‘‘ فیصل قریشی کے طنز پر اداکارہ صبا قمر بھی میدان میں آ گئیں،جواب دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت کی حامل پاکستانی اداکارہ صباء قمر اپنے مفرد کرداروں اور انداز کے باعث چھوٹے اور بڑے دونوں پردوں پر قہر ڈھاتی ہیں اور ان کی اداکاری کے فینز کی لسٹ سرحد کی دوسری جانب تک طویل ہے جس کی ایک وجہ ان کا اپنی عمر سے کم دکھائی دینا بھی ہے اور انہیں کردار بھی اسی سے ملتے جلتے آفر کیئے جاتے ہیں تاہم ایسے ہی ایک کردار کو لے کر فیصل قریشی نے ان پر مزاحیہ طنز کیا جس کے جواب میں وہ خود میدان میں آ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر38 سالہ اداکارہ کو حال ہی میں اپنے جاری ٹیلی ویژن پروجیکٹ فراڈ کے دوران تجربہ کار اداکار فیصل قریشی کی بالواسطہ تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ فیصل قریشی نے بنا نام لکھے عمرپرستانہ تبصرے والی ایک پوسٹ شیئر کی اورلکھا کہ ”بھائی اگر یہ 24 سال کی ہے ڈرامے میں تو مجھے بھی 27 سال کا بنادو“۔
لیکن ہندی میڈیم سٹار نے گلیکسی لالی ووڈ کے ساتھ چٹ چیٹ سیشن میں فیصل قریشی کے تبصروں پر رد عمل ظاہر کیا ،سیشن میں ان سے سوال کیا گیا کہ فیصل قرشی کی سٹیٹمنٹ پر آپ کیا کہے گی ۔جس پر اداکارہ نےکہا کہ’’ میں فیصل کی بہت عزت کرتی ہوں کیونکہ وہ ایک شاندار اداکار ہیں۔ لیکن میں کیا کر سکتی ہوں فیصل، ابھی بھی مجھے ایسے کردار آفر ہو رہے ہیں، اس نے نتیجہ اخذ کیا۔‘‘


یاد رہے کہ ان کی تازہ ترین فلم کملی ہے جس میں انہوں نے اپنی شاندار اداکاری کی، اور لوگوں کے دلوں میں گھر کر لیا۔

Recent Posts

کسی نمبر پر بھی بھیجیں کھیلنے کے لیےتیار رہتا ہوں، اعظم خان

لاہور ( قدرت روزنامہ) قومی کرکٹر اعظم خان نے کہا ہے کہ کسی نمبر پر…

54 mins ago

حکومت اداروں میں مداخلت کرکے سیاسی مقاصد کو پروان چڑھانا چاہتی ہے

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کاکہنا ہے کہ حکومت اداروں میں مداخلت…

1 hour ago

فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع، سماعت کل ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی جانب سے رپورٹ سپریم کورٹ…

1 hour ago

سابق نگران وزیر فوڈ سکیورٹی کوثر عبداللہ کاگندم امپورٹ کی ذمے داری لینے سے انکار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نگران وزیر فوڈ سکیورٹی کوثر عبداللہ نے گندم امپورٹ کی ذمے…

1 hour ago

دیسی آٹے کی قیمت میں مزید کمی

لاہور (قدرت روزنامہ)چکی سے تیار کردہ آٹے کی قیمت مسلسل تیسرے روز بھی 5 روپے…

1 hour ago

والدین بچیوں کو بائیک چلانے کی اجازت دیں،مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ فری موٹر بائیک سکیم میں…

2 hours ago