عازمین حج کا پہلا قافلہ انڈونیشیا سے مدینہ منورہ پہنچ گیا

مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ)عازمین حج کا پہلا قافلہ انڈونیشیا سے مدینہ منورہ پہنچ گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ مطابق انڈونیشیا سے ایک ہزا ر506 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے جنہیں پھول، کھجوریں اور آب زم زم کی بوتلیں پیش کی گئیں۔
سعودی وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا ہے کہ اس سال حج سیزن کے دوران 10 لاکھ عازمین کو سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ وبا سے ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے، کوالٹی سروس فراہم کی جائے اور ان کو باحفاظت اپنے ملک واپس بھیجا جائے۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے سعودی حکام نے حج کے دوران سخت پابندیاں عائد کی تھیں۔پاکستان سے عازمین حج کا پہلا قافلہ 6 جون سے روانہ ہو گا۔

Recent Posts

ورلڈ لافٹر ڈے : کاجول نے مداحوں کیلئے اپنی مزاحیہ ویڈیو شیئر کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ) ورلڈ لافٹر ڈے کے موقع پر بالی وڈ کی نامور اداکارہ کاجول نے…

2 hours ago

دانیہ شاہ کا عامر لیاقت کی وراثت لینے کیلئے وکیل کو 2 کروڑ روپے دینے کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)نامور ٹی وی شو میزبان اور اسکالر مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری…

2 hours ago

وقاص اکرم کی چیئرمین پی اے سی نامزدگی پر شیر افضل مروت برہم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شیخ وقاص اکرم کو بطور چیئرمین…

2 hours ago

صدر ممکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے…

3 hours ago

گندم اسکینڈل پر انکوائری کب کرنی ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیب پراسیکیوٹر سے استفسار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی نیب میں طلبی…

3 hours ago

جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ، تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی منسوخی کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی کو…

3 hours ago