عمران نیازی بازی ہار چکا، عوام ملک دشمن کردار سے واقف ہیں، حمزہ شہباز
لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان نیازی بازی ہار چکا، پاکستان کے عوام ملک دشمن کردار سے واقف ہیں۔لاہور سے جاری بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان کے سفارتی تعلقات کو داؤ پر لگا کر عمران خان نیازی اصل سازش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی کے ساڑھے 3 سال ناکام سیاست، ناکام خارجہ، معاشی اور داخلی پالیسیوں کا اظہار ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ غریب دشمن پالیسیوں کا واحد اور اصل ذمے دار صرف عمران خان نیازی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان نیازی تم اپنی ناکامیوں کا بوجھ اداروں اور عوام پر مت ڈالو، تم یہ بازی ہار چکے ہو۔
حمزہ شہباز نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف کے معاہدوں کی خلاف ورزی عمران خان نیازی کرے اور الزام ہمیں دے یہ درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی جو حدیں پار کر رہا ہے، وہ ملک میں انتشار اور فتنہ کا باعث ہیں۔