پاکستان کی صف اول کی اداکارہ فضا علی نے گلوکار سجاد علی کے ساتھ شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ،ویڈیو پیغام جاری کر دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ اور میزبان فضا علی نے آخر کار گلوکار سجاد علی کے ساتھ شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے اور افواہیں پھیلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ فضا علی نے انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے گلوکار سجاد علی کی شادی کے حوالے سے یوٹیوب پر چلنے والی خبروں کے مختصر کلپ شیئر کیے اور کہا ”کیا ملتا ہے آپ لوگوں کو دوسروں کے بارے میں جھوٹی باتیں چھاپنے میں یا لوگوں کے بارے میں جھوٹ بولنے میں، کسی کے اوپر تہمت اور الزام لگانے میں، کسی کی ذاتی زندگی کو اچھالنے میں یا کسی کے کردار پربحث کرنے میں۔“

فضا علی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب پرگردش کرنے والی ان کی اور سجاد علی کی شادی کی خبروں پر کہا سجاد علی صاحب میرے بھائیوں کی طرح ہیں میرے استادوں کی طرح ہیں۔ وہ پاکستان کا بہت بڑا سرمایہ ہیں پوری دنیا انہیں پسند کرتی ہے، ان کے ساتھ میری شادی کروادی اور نہ صرف میری اور ان کی شادی کروادی بلکہ یہاں تک بولا گیا کہ سجاد علی کی بیوی نے بھی مجھے قبول کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ میں نے میڈیا پر یہ بیان دیا ہے کہ سجاد علی بہت اچھے باپ اور شوہر ہیں۔ فضاعلی نے غصے میں کہا میں نے ایسی بکواس کب کی ہے کیا کوئی مجھے بتائے گا۔“

اسی ویڈیو میں فضا علی نے اپنی اور عامر لیاقت حسین کی شادی پر بھی وضاحت دیتے ہوئے کہا کبھی میری شادی عامر لیاقت سے کرادی جاتی ہے کبھی کہاجاتا ہے نکاح پر نکاح کرلیا۔ کبھی میری شادی سابق صدر آصف زرداری سے کرادی جاتی ہے تو کبھی وزیراعظم عمران خان میرے شوہر بنادئیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے دیگر ٹک ٹاکرز کے ساتھ ان کا نام لیے جانے پر بھی وضاحت کی اور کہا نہ تو ان کے کسی کے ساتھ تعلقات ہیں اور نہ ہی انہوں نے کسی کے ساتھ شادی کی ہے۔

فضا علی نے سوشل میڈیا پر ان کے حوالے سے چلنے والی ان بے بنیاد اور جھوٹی خبروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا میں شادی شدہ ہوں یا نہیں یہ میرا مسئلہ ہے۔ انہوں نے ہاتھ جوڑ کر سب سے درخواست کی کہ آپ لوگ رشتہ کرانے والی مائی کا کردار ادا نہ کریں۔ اس ویڈیو کے ساتھ پیغام میں فضا علی نے لکھا براہ مہربانی کوئی بھی بات کرنے سے پہلے سوچ لیا کریں۔ شاید سب نے اپنا اپنا جواب دینا ہے اللہ کو، میں نے بھی اور آپ نے بھی۔

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری آج تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صدرمملکت آصف علی زرداری آج تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔ ذرائع کا…

3 mins ago

حب کے تفریحی مقامات نوگو ایریا بن گئے، تھانے اور چوکیاں ٹھیکے پر دے دی گئیں

حب(قدرت روزنامہ)حب چور ڈاکو لیٹرے بے لگام، ضلعی پولیس سربراہ نے تھانے اور چوکیاں ٹھیکے…

12 mins ago

گندم درآمد میں کوئی کرپشن نہیں، عوام کو سستی روٹی ملنے پر سب کو تکلیف ہے، انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کتے کی خوراک…

17 mins ago

گوادر میں باڑ لگانے کا سہرا مری میں حکومت ترتیب دینے والی نیشنل پارٹی کو جاتا ہے، نواب اسلم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام کے رکن بلوچستان اسمبلی سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف ساراوان…

20 mins ago

وزارتیں منزل نہیں، گوادر میں کسی کو باڑ لگانے کی اجازت نہیں دیں گے، مولانا ہدایت الرحمن

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر میں باڑ لگانے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا اور نہ ہی اس…

28 mins ago

مخالفین نے من گھڑت کیس بنایا، ذمے داران کیخلاف کارروائی کی جائے، طلال خان ایڈووکیٹ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جھوٹے کیس میں مخالف فریق کو شکست، پشین لیویز کیساتھ مل کر من گھڑٹ…

32 mins ago