پاکستانی ٹینس کھلاڑی کی ثانیہ مرزا سے اپیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ٹینس کھلاڑی مہک کھوکھر نے بھارت کی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان کی ٹینس ٹیم کی ٹریننگ میں مدد کریں۔
ایک بیان میں مہک کھوکھر نے کہا کہ ثانیہ مرزا پاکستان آتی رہتی ہیں وہ جب پاکستان آئیں تو ویمنز کھلاڑیوں کو ٹپس دیں، ان کی تجاویز پاکستان ٹیم کیلئے بہت مددگار ثابت ہوں گی۔
ٹینس کھلاڑی مہک کھوکھر کا یہ بھی کہنا تھا کہ شعیب ملک سے بھی درخواست کروں گی کہ وہ اس سلسلے میں میری مدد کریں۔خیال رہے کہ پاکستان ویمنز ٹینس ٹیم کو فیڈ کپ میں شرکت کرنی ہے۔
مہک کھوکھر انٹرنیشنل ٹینس ایونٹ میں کئی بار پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں، ان کا شمار پاکستان کے ٹینس کی ٹاپ فور کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔