عمران خان کی جان کو خطرہ۔۔ ؟ وفاقی وزیر کا موقف بھی سامنے آگیا
لاہور (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ عمران خان جو معاشی باروسی سرنگیں بچھا کر گئے وہ صاف کرنے میں 6 ماہ لگیں گے۔انہوں نے مرید کے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے بجلی کے شعبے پر توجہ نہیں دی اس لیے کارخانے بند پڑے ہیں۔عمران خان جو معاشی باروسی سرنگیں بچھا کر گئے وہ صاف کرنے میں 6ماہ لگیں گے۔وفاقی وزیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں، پہلے کی طرح اب بھی 24 گھنٹے گزر جائیں گے۔
رانا تنویر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہمیشہ ڈائیلاگ کی بات کی، یہی ملکی مفاد میں ہے جبکہ ہم ہر کام اتحادیوں کی مشاورت سے کرتے ہیں،چند دنوں میں چئیرمین نیب کی تعیناتی ہو جائے گی۔قبل ازیں انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کے لئے بنا ہے ملکی دفاع ناقابل تسخیر اور ملک وقوم کا مستقبل روشن وتابناک ہے ،پوری قوم ملک کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔عمران نیازی کو اقتدار سے جمہوری طریقے سے نکالا گیاہے پاکستان کی معاشی واقتصادی تباہی کے ذمہ دار عمران نیازی ہے ۔
پی ٹی آئی اپنی تین سال،سات ماہ اور بایئس دن کی نااہلی و نالائقی اور کرپٹ حکومت کا ملبہ سازش،سازش، سازش کارڈ کھیل کر دوسروں پر ڈالنا چاہتی ہے جس میں وہ بری طرح ناکا م ہوئی ہے عدلیہ اور اداروں پر تنقید اور دباؤ ڈالنا عمران نیازی کا پرانا وطیرہ ہے ۔عمران نیازی پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی کروا رہا ہے اقتدار سے نکلنے پر ملک کے تین ٹکڑے اور فوج کے تباہ ہونے کے بیان نے ثابت کردیا ہے کہ وہ ایک حواس باختہ اور خود غرض شخص ہے جسے ملک وقوم سے زیادہ وزارت عظمیٰ کی کرسی عزیز ہے، حکومت عمران نیازی کے بیانات کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہی ہے جلد قانون اپنا راستہ بنائے گا ملک کو توڑنے،انتشار پھیلانے اور فوج کو تباہ کرنے کی باتیں قابل مذمت اور قابل گرفت ہیں۔