احمد علی بٹ نے عمران خان اور شہباز شریف کی حکومتوں میں فرق واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبزانڈسٹری کے ورسٹائل اداکار، میزبان اور گلوکار احمد علی بٹ نے عمران خان اور شہباز شریف کی حکومتوں میں فرق واضح کردیا۔احمد علی بٹ نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں گزشتہ اور موجودہ حکومت کا موازنہ کیا گیا ہے۔
احمد علی بٹ نے اپنی اسٹوری میں اردو زبان میں لکھا ایک پرچے کا اسکرٹ شوٹ بھی لگایا ، جس میں درج ہےکہ ‘مہنگائی مکاؤ مارچ کے نام پر بننے والی امپورٹڈ حکومت کی 50 دن کی کارکردگی’۔

اس کے ساتھ ہی ساتھ ہی عمران خان اور شہباز شریف کی حکومتوں میں اشیائے ضروریہ کی بڑھتی قیمتیں اور عوام کو دی گئی سہولیات کے حوالے سے اعداد وشمار لکھے تھے۔
احمد علی بٹ کی مذکورہ وائرل انسٹاگرام اسٹوری پر صارفین نے بڑی تعداد میں تبصرے کیے۔اس سے قبل احمد علی بٹ نے کوکنگ آئل کی قیمت میں اضافے کے بعد عوام کو پیٹرول میں کھانا پکانے کا مشورہ دیا تھا۔
احمد علی بٹ نے انسٹاگرام اسٹوری پر قیمتوں میں اضافے کی خبر شیئر کی اور اس صورتحال پر اپنی ذاتی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ‘اب وقت آگیا ہے کہ کھانا پیٹرول میں پکانا شروع کیا جائے’۔

یہ پہلا موقع نہیں بلکہ اکثر احمد علی بٹ سیاسی اور معاشی حالات پر تبصرہ کرتے نظر آتے ہیں۔

Recent Posts

مداح نے درفشاں سلیم کو بوسہ دے دیا، ویڈیو وائرل

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم کو تقریب کے دوران…

7 mins ago

انگلینڈ کے کتنے شہروں کے میئر مسلمان ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کی ریکلیم پارٹی کے لیڈر لارنس (لوزا) فاکس نے سوشل میڈیا…

23 mins ago

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے نائب وزیراعظم اور…

28 mins ago

پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تین روزہ پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس آج سے اسلام آباد میں…

38 mins ago

کمزور نظر والوں کیلئے سوئی میں دھاگہ ڈالنے کا انتہائی آسان طریقہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اگر آپ کی نظریں کمزور ہیں تو آپ کو بھی سوئی میں…

41 mins ago

سی ایس ایس کے نتائج کا اعلان ، 13 ہزار امیدواروں میں سے 401 کامیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان…

52 mins ago