پیٹرول کی قیمتوں میں 2بار اضافے کے بعد ہم مالی بحران سے نکل گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں 2بار اضافے کے بعد ہم مالی بحران سے نکل گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں 2بار اضافےکےبعدہم مالی بحران سے نکل گئے، ملک کوئی مالی ایمرجنسی اور نہ ہی اس کا اعلان کیا جائے گا ، وزیر اعظم سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے کئے گئے اقدامات کا اعلان کریں گے۔


مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کومنجمدنہیں کیا جا رہا، لوگوں کے نجی لاکرز پر قبضے کا قطعی طورپرکوئی منصوبہ نہیں، ہم نے کبھی ان اقدامات پرغور نہیں کیا اور نہ کبھی ایسا کریں گے، سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں غلط اور متعصب حلقوں سےآرہی ہیں۔