انٹربینک میں ڈالر 202 سے متجاوز، اوپن مارکیٹ میں 205 کا ہوگیا

کراچی (قدرت روزنامہ)انٹر بینک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہجاری ہے اور ایک ڈالر 202 روپے 75 پیسے سے زیادہ کا ہوگیا ہے۔آئی ایم ایف قرض وصولی میں تاخیر کے منفی اثرات کے سبب ملک میں روپے کی قدر مسلسل گرتی جارہی ہے۔اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر 4 روپے مہنگا ہوکر 205 روپے کا ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 2.55 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا تھا جبکہ یورو کی قیمت 2.50 روپے اور پاؤنڈ کی قیمت 4.50 روپے تک بڑھی تھی۔
فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 2.25 روپے کے اضافے سے 198.15 روپے سے بڑھ کر 200.40 روپے اور قیمت فروخت 2.55 روپے کے اضافے سے 198.25 روپے سے بڑھ کر 200.80 روپے ہو گئی۔
اوپن مارکیٹ میں بھی 2.50 روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 197.50 روپے سے بڑھ کر 200.00 روپے اور قیمت فروخت 198.50 روپے سے بڑھ کر 201.00 روپے ہو گئی۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق2.50 روپے کے اضافے سے یورو کی قیمت خرید 210.50 روپے سے بڑھ کر 213.00 روپے اور قیمت فروخت 212.50 روپے سے بڑھ کر 215.00 روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 4.50 روپے بڑھنے کے بعد 245.50 روپے سے بڑھ کر 250.00 روپے اور قیمت فروخت 4 روپےبڑھنے کے بعد 248.50 روپے سے بڑھ کر 252.50 روپے ہو گئی۔