ایران میں مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی، 17 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی

تہران(قدرت روزنامہ)ایران میں مسافر ٹرین پٹری سے اترنے سے کم از کم 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کا شکار ٹرین ایران کے شہر مشہد سے یزد جا رہی تھی کہ
اس کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت ٹرین میں 348 مسافر سوار تھے تاہم حادثے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہو سکا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق ٹرین کو پیش آنے والے حادثے میں 17 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے جس میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔مقامی حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

Recent Posts

وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے کولمبو میں دو روزہ ٹریننگ پروگرام شروع کردیا

کولمبو(قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے…

4 hours ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے مختلف حصوں میں…

5 hours ago

سشمیتا سین مس یونیورس فوٹو شوٹ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں: ڈیزائنر کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارت کی نامور ڈیزائنر ریتو کمار نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ…

5 hours ago

بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ بالآخر سامنے آ گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ…

5 hours ago

مفتاح اسماعیل نے عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بانی پی ٹی آئی عمران…

5 hours ago

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈین کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5…

6 hours ago