شہباز شریف اور خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کے اہم کردار مقصود چپڑاسی انتقال کر گئے

لاہور(قدرت روزنامہ)شہباز شریف اوران کے خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کے اہم کردار مقصود چپڑاسی کا انتقال ہوگیا، مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپےنکلنے کا دعویٰ شہزاد اکبر نے کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اوران کے خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کے اہم کردار مقصود چپڑاسی انتقال کر گئے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ مقصود چپڑاسی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے، وہ ان دنوں بیرون ملک مقیم تھے۔
خیال رہے مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں پیسے آنے پر کیس میں شامل کیا گیا تھا ، مقصود چپڑاسی کےاکاؤنٹس میں کروڑوں روپےنکلنے کا دعویٰ شہزاداکبرنے کیا تھا۔ایف آئی اے عدالت میں مقصود چپڑاسی کواشتہاری قرار دینےکی کارروائی بھی جاری ہے۔
مقصود چپراسی کے انتقال پر سابق وزیر فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے انھیں سسیلین مافیا کہا تو اس کی وجہ تھی ، جو بھی تفتیشی ہے گواہان ہیں وہ اچانک انتقال کرجاتے ہیں۔فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں 2یا4ارب روپے آئے تھے ،مقصود چپڑاسی کے حوالےسے جو خبرچل رہی ہےپریشان کن بات ہے۔
سابق وزیر نے کہا کہ انھوں نے خود قانون بنایا کہ ٹی ٹی کےپیسے کا ذریعہ نہیں پوچھا جائے گا ، بدقسمتی سے جو طریقہ کار حدیبیہ میں استعمال ہوا وہی یہاں بھی کیاگیا، شریف فیملی کا اصل پیسہ تو ملک سے باہر پڑا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا جوڈیشل سسٹم اسوقت 130ویں نمبر پر ہے ، وزیراعظم ، وزیراعلیٰ ہر پیشی پر تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں، ان مقدمات میں پاکستان کے عوام کیساتھ مذاق ہورہا ہے۔

Recent Posts

انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ انصاف اس…

2 hours ago

خطے میں تمام ممالک کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ہم گراس ڈومیسٹک…

3 hours ago

شہر کی کسی سڑک پر سیکیورٹی وجوہات پر رکاوٹ نہیں، میئر کراچی

کراچی (قدرت روزنامہ)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر کی کسی سڑک…

3 hours ago

لوگ مجھے دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں، متھیرا

لاہور(قدرت روزنامہ) اپنی بے باکی کی وجہ سے مشہور پاکستانی ماڈل و میزبان متھیرا نے…

3 hours ago

60 سالہ خاتون نے ‘مس یونیورس بیونس آئرس’ کا ٹائٹل جیت لیا

ارجنٹینا(قدرت روزنامہ) 60 سالہ الیجینڈرا ماریسا روڈریگز نے ‘مس یونیورس بیونس آئرس’ 2024 کا ٹائٹل…

3 hours ago

پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ‘دی گلاس ورکر’ کا ٹریلر ریلیز

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ کا پہلا ٹریلر جاری…

3 hours ago