بلوچستان اسمبلی اجلاس، اراکین کا شاہراہوں کی خستہ حالی اور حادثات پر غم و غصے کا اظہار

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر سردار بابرخان موسی خیل کی زیر صدارت دو گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس میں پشتونخوا میپ کے رکن نصراللہ زیرے نے قلعہ سیف اللہ کے علاقے اخترزئی کے مقام پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں22افراد کی موت پرفاتحہ خوانی کی استدعا کی جس پر ایوان میں فاتحہ خوانی کی گئی۔ بعد ازاں جے یوآئی کے سید عزیز اللہ آغا نے پیش آنے والے حادثے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثے میں 22 افراد جاں بحق ہوئے صوبے کی شاہراہوں آئے روز ٹریفک حادثات پیش آتے ہیں جس کی بنیادی وجہ ان شاہراہوں کی خستہ حالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک شاہراہوں کی معیاری تعمیرکو یقینی نہیں بنایا جاتا بلوچستان کے لوگ لاشیں اٹھاتے رہیں گے انہوںنے تجویز دی کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شاہراہوں کی تعمیر پر خصوصی توجہ دی جائے ڈپٹی سپیکر سردار بابرخان موسیٰ خیل نے کہا کہ ٹریفک حادثات کی وجہ شاہراہوں کی خستہ حالی کے ساتھ ساتھ ڈرائیورحضرات کی غفلت بھی ہے یہ آنکھیں کھول کر نہیں چلتے جس کی وجہ سے حادثات پیش آتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ چمن کوئٹہ کراچی اور کچلاک ژوب اور موسی خیل شاہراہوں پرکام جاری ہے آنے والے صوبائی اور وفاقی بجٹ میں بھی امید ہے کہ شاہراہوں کی تعمیر پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ موجودہ حکومت میں کوئٹہ ژوب موسی خیل شاہراہوں پر تیزی سے کام جاری ہے ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ڈرائیور حضرات موبائل فون کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں دوران ڈرائیونگ ڈرائیور حضرات موبائل کا استعمال کرتے ہیں انہوںنے کہا کہ موٹروے پولیس دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر پابندی کرکے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائے ۔اجلاس میں جے یوآئی کے میر یونس عزیز زہری نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہارخیال کرتے ہوئے 2021-22 کے بجٹ میں خضدار کی منظور شدہ واٹر سپلائی سکیمات کے لئے سولر پینل اور دیگر مشینری فراہم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے تمام واٹر سپلائی سکیمز غیر فعال ہیں انہوں نے انکشاف کیا کہ96کے قریب واٹر سپلائی سکیمز ایسی ہیں جن کاکوئی اتہ پتہ ہی نہیں محکمہ پی ایچ ای اس کی تحقیقات کرائے 32کروڑ روپے ٹھیکیدار کو ایڈوانس میں ادائیگیاں کی گئی ہیں انہوںنے ڈپٹی سپیکر سے استدعا کی کہ وہ اس ضمن میں رولنگ دیں اور پوچھا جائے کہ یہ پیسے کہاں لگے ہیں ۔ وزیر پی ایچ ای لالا رشید بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے دیگر چار سے پانچ اضلاع سے بھی اس قسم کی شکایات سامنے آئی ہیں جس پر محکمانہ تحقیقات کی جارہی ہیں ۔

Recent Posts

دہشت گردوں کی سرکوبی کیلئے ہر حد تک جائیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل…

1 min ago

ٹیلی کام کمپنیاں 5 لاکھ سے زائد نان فائلرز کی موبائل سِمز بلاک کرنے پر رضامند

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ٹیلی کام کمپنیوں نے ملک میں 5 لاکھ 6 ہزار سے زیادہ…

19 mins ago

کچھی کے حالات منصوبے کے تحت خراب ہو رہے، گرینڈ امن جرگہ منعقد ہوگا،لشکری رئیسانی

بھاگ(قدرت روزنامہ)سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی نے ضلع کچھی میں امن و امان…

28 mins ago

عدلیہ میں مداخلت ہے، جسٹس اطہر؛ تو پھر آپ کو یہاں نہیں بیٹھنا چاہیے، چیف جسٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہے کہ جو جج مداخلت دیکھ کر…

41 mins ago

نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ن لیگ کے قائد نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت…

43 mins ago

پاکستان کے سرحدی شہر چمن میں کئی روز سے صورتحال کشیدہ ‘ صوبائی اور وفاقی حکومت مکمل خاموش

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پاکستان کے سرحدی شہر چمن میں کئی روز سے صورتحال کشیدہ ‘ صوبائی…

50 mins ago