نوتشکیل اضلاع میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، فرح عظیم شاہ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) حکومت بلوچستان کی ترجمان فرح عظیم شاہ نے حب سمیت اوستہ محمد اور کاریزات کو ضلع بنانے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت کی جانب سے صوبے کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اس طرح کے مثبت اقدامات عوام دوستی کا ثبوت ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے بیان میں کہی۔ فرح عظیم شاہ نے کہا کہ حکومت نے نئے اضلاع کی منظوری دیکر عوام کے دل جیت لیئے ہیں۔ ان اضلاع کی منظوری سے ان علاقوں میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے ویژن کے مطابق عملی اقدامات اٹھانے پر یقین رکھتی ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی دلچسپی اور کوششوں سے صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور حکومت کی کارکردگی میں ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوستہ محمد، حب اور کاریزات کوضلع کا درجہ ملنے سے وہاں کے بے روزگار نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے جوکہ بیروزگار نوجوانوں کیلئے کسی خوشخبری سے کم نہیں جبکہ مختلف محکموں اور انتظامی دفاتر کے قائم ہونے سے عوام کو اپنے انتظامی کاموں میں بغیر کسی دشواری سہولیات مہیا ہوگی۔ اس کے علاوہ تمام تعلیمی اداروں میں داخلوں کیلئے طلباء کا الگ کوٹہ رکھا جائے گا اور ترقیاتی کاموں میں بھی اضافہ ہوگا، جس سے یہ پسماندہ علاقے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے برابر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان اضلاع کے عوام کے لیے حکومت بلوچستان کے انقلابی اقدام سے ان کو دہلیز پر سہولیات ملیں گی۔جس سے ان علاقوں کے رہنے والوں کے معیار زندگی میں نمایاں تبدیلی رونما ہوگی۔

Recent Posts

وزیر دفاع خواجہ آصف نے 9 مئی کے حوالے سے پیغام جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف…

4 mins ago

مولانا فضل الرحمان نے کراچی جلسے کے بعد کا لائحہ عمل بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئندہ کے…

9 mins ago

پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ کردیا گیا، نئی اضافہ شدہ…

22 mins ago

رواں سال اپریل کے مہینے میں بھی گندم درآمد کیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رواں سال مسلسل 2 ماہ تک گندم درآمد کیے جانے کا…

34 mins ago

9 مئی حملے ملک کے خلاف سوچی سمجھی سازش تھی، کامران ٹیسوری کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 9 مئی کو فورسز پر حملہ…

42 mins ago

کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس؛ 9مئی کے 10ملزمان کی ضمانت منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)نو مئی کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس کے 10 ملزمان کی ضمانت منظور ہوگئی۔…

4 hours ago