پاکستانیو! ہم پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے،وزیر خارجہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان امن میں معاون ہیں جنگ میں نہیں،پاکستان پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے،ہم نہیں گھبراتے کیونکہ نیت صاف ہے۔ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک ٹرینڈ چلایا جا رہا ہے۔افغانستان کو پاکستان سے کوئی شکوہ ہے تو آئیں میکینزم کے تحت بات کرتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے افغان مہاجرین کے لیے بہترین سہولیات فراہم کیں۔افغانستان کے نقصان میں ہمارا نقصان ہے،افغان بھائی سازشوں کو سمجھیں۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان حکام نے پاکستان کے ساتھ بات کرنے سے انکار کر دیا،پاکستانیوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

جبکہ دوسری طرف وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بھارت، اسرائیل اور افغانستان مل کر ہمارے خلاف کھیلنا چاہتے ہیں اور پاکستان مخالف سازشیں کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت اوراسرائیل ملوث ہیں،افغان سفیرکی بیٹی کے معاملے پر جوریکارڈ تھے وہ افغان وفد کوحوالے کردیئے،پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کا کام 96 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ سی پیک میں کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پوری قوم سی پیک کے ساتھ کھڑی ہے۔
چینی سفیر سے ہفتے میں دو بار ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ داسو واقعہ کی تحقیقات مکمل ہو گئی ہیں، وزیر خارجہ تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ موجودہ حالات متحد ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں، اپوزیشن صورتحال کو سمجھ نہیں رہی، قانون کی خلاف ورزی پر قانون کا اطلاق ہو گا۔شیخ رشید نیکہا کہ کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے لہذا یوم آزادی کا جلسہ منسوخ کر رہا ہوں۔ لال حویلی میں جلسہ اور آتش بازی نہیں ہو گی۔

WhatsApp
Get Alert