فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کا ٹریلر ریلیز ، شائقین خوش ہو گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبزانڈسٹری کے صف اول کے اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی ایکشن سے بھر پور فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ، جسے دیکھ کر ان کے مداح خوش ہو گئے ہیں۔

فلم کا ریلیز کیا گیا 2 منٹ 34 سیکنڈ دورانیہ کا ٹریلر ایکشن سے بھرپور ہے جس میں فہد مصطفیٰ کو ایک پولیس افسر کے کردار میں دکھایا گیا ہے ایسا پولیس افسر جو پہلے خود رشوت لیتا ہے اور بعد میں ایماندار ہوجاتا ہے۔

ٹریلر دیکھیں:

یہ پہلا موقع ہوگا جب شائقین ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کو ایک ساتھ بڑے پردے پر دیکھیں گے اس سے قبل دونوں نے کبھی ایک ساتھ کام نہیں کیا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Fahad Mustafa (@mustafafahad26)


واضح رہےکہ مسلسل تاخیر کے بعد بالآخر فلم ساز نبیل قریشی اور فضا علی مرزا کی آنے والی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ، جسے رواں برس عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کیا جا رہا ہے۔


’قائد اعظم زندہ باد‘ کی شوٹنگ 2019 میں شروع کی گئی تھی اور اسے ابتدائی طور پر 2020 میں ہی ریلیز کیا جانا تھا مگر کورونا کی وبا کے باعث ایسا نہ ہوسکا۔
اگرچہ مشکل حالات کے باوجود ’قائد اعظم زندہ باد‘ کی شوٹنگ 2020 میں مکمل کرلی گئی تھی مگر وبا کے باعث سینماؤں کے بند ہونے کی وجہ سے اسے ریلیز نہیں کیا گیا تھا۔