عالمی منڈی میں قیمتیں کم نہ ہوئیں تو پیٹرول کی قیمت مزید بڑھانی پڑے گی،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتیں کم نہ ہوئیں تو پیٹرول اور ڈیزل کی مزید قیمت بڑھانی پڑے گی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پیٹرول پر 9 روپے اور ڈیزل پر 28 روپے سبسڈی ہے، یہ سبسڈی نہیں قرض بڑھ رہا ہے، وقت کے ساتھ یہ قیمتیں ایڈجسٹ یا بڑھانی پڑیں گی۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ میں جتنا ممکن ہو سکا ریلیف دینگے، تیل کی جو قیمت خرید ہے اسی پر بیچنا پڑے گا۔