اداکارہ صبا قمر کا دوسری شادی سے متعلق اہم انکشاف
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے دوسری شادی سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔اداکارہ کا سوشل میڈیا پر ایک انٹرویو کلپ وائرل ہوگیا ہے جس میں انہوں نے دوسری شادی سے متعلق انکشاف کیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ لوگوں کے 10 افیئرز ہوں گے، اُس پر کوئی کچھ نہیں بولے گا لیکن اگر کوئی دوسری شادی کرلے تو اُسے بُری نظر سے دیکھا جائے گا۔
View this post on Instagram
صبا قمر نے کہا کہ جائز طریقے سے شادی کرنا غلط نہیں، ہمارے معاشرے میں لوگوں کے 10 افیئرز تو قابلِ قبول ہیں لیکن دوسری شادی قبول نہیں ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا ہم سبھی لوگ بےشرم ہیں، گھر کی چار دیواری میں سب کرتے ہیں لیکن باہر کوئی اپنے عیب ظاہر نہیں کرتا۔واضح رہے کہ انٹرویو کے دوران صبا قمر نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ شادی کے بعد ہنی مون سے قبل حج پر جائیں گی۔