ٹرانس پشاور کو فنڈز مل گئے

پشاور(قدرت روزنامہ)محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے ٹرانس پشاور کو 74 کروڑ روپے جاری کردیئے، سیکریٹری ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا کو مراسلہ بھیج دیا گیا . ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ معمول کے فنڈز ہیں، جو ہر سال جاری کئے جاتے ہیں .


ترجمان نے یہ بھی کہا کہ فنڈ بی آر ٹی روٹ کی مرمت، بسیں چلانے اور دیگر امور میں استعمال کیے جاتے ہیں . انہوں نے کہا کہ ڈپو کی تعمیر کا کام پی ڈی اے کی ذمہ داری ہے اور فنڈز بھی وہ دیں گے .

. .

متعلقہ خبریں