جو کرنا ہے کرلو، انتظار کرو میں آ رہا ہوں، مونس الہیٰ

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ کا کہنا ہے کہ میڈیا کے ذریعے اپنے خلاف منی لانڈرنگ کیس کا علم ہوا، جو کرنا ہے کر لو، میرا انتظار کرو میں آ رہا ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے دیئے گئے بیان میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کے صاحبزادے مونس الہیٰ نے کہا کہ میں پہلے بھی پیش ہوا تھا میں اب پھر پیش ہوں گا۔

اس موقع پر جیو نیوز نے بھی مونس الہیٰ سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ میں خود ایف آئی اے کے دفتر میں پیش ہونے کیلئے جارہا ہوں۔مونس الہیٰ کا کہنا تھا کہ حکومت تشدد کرے، مقدمات بنائے لیکن وہ عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے پہلے نوٹس بھیجتی ہے لیکن ایسا نہیں کیا گیا اور مجھے میڈیا کے ذریعے اپنے خلاف منی لانڈرنگ کیس کا علم ہوا۔سابق وزیر کا کہنا تھا وزارت اعلیٰ کی پیشکش کی گئی، نہ ماننے پر مقدمات بنائے گئے، میں نے مقدمے میں نامزد دیگر لوگوں کے نام پہلی بار سنے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شوگر ملز میں میری سرمایہ کاری اعلانی ہے۔واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ایف آئی اے لاہور نے مونس الہیٰ کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا، ان کے خلاف درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز 2 سال قبل ہوا۔
ایف آئی آر کے مطابق مونس الہیٰ کے خلاف شوگر کمیشن نے منی لانڈرنگ کا انکشاف کیا تھا، مقدمہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی رپورٹ پر درج کیا گیا۔

Recent Posts

سپریم کورٹ کا فیصلہ، کس جماعت کی کتنی نشستیں کم ہوں گی ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کے حصے کی مخصوص نشستیں…

5 mins ago

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک مرتبہ پھر مجرم قرار دے دیا گیا

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گیگ آڈر کی خلاف ورزی کرنے پر دسویں…

11 mins ago

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تین اضلاع میں خواتین ڈپٹی کمشنرز تعینات

حب(قدرت روزنامہ)بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبے کے سرحدی حوالے سے منسلک تین اضلاع…

18 mins ago

جنگل اور زیتون کے درخت کاٹنے والوں کو گرفتار کرکے سزادی جائے، ای ڈی ڈبلیو او

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صدر ایجو کیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن (EDWO) بلوچستان پر وفیسر عبد الکریم…

22 mins ago

لسبیلہ اور حب پولیس کی جانب سے جگہ جگہ گاڑیوں سے بھتے کا نوٹس لیا جائے، ٹرانسپورٹرز

حب(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان کے احکامات کے باوجود لسبیلہ اور حب پولیس جگہ جگہ شاہراہ پر…

29 mins ago

پنجگور ٹیچنگ اسپتال انتظامیہ کی عدم توجہ، 20 کے قریب ایمبولینس ناکارہ ہوگئیں

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور ٹیچنگ اسپتال پنجگور کیلئے سابق 2013 کے دور میں فراہم کرنے والی 20…

34 mins ago