شہباز گِل کی اہلیہ کی ڈگری کا معاملہ، تحقیقات کا حکم

لاہور (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گِل کی اہلیہ اعزا اسد رسول کی ڈگری کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گِل کی اہلیہ کی ڈگری کے معاملے پر کامسیٹس یونیورسٹی کی رپورٹ وزارتِ سائنس کو موصول ہو گئی جس پر وفاقی وزیر نے تحقیقات کا حکم دیا۔
رپورٹ کے مطابق شہباز گِل کی اہلیہ 2011ء میں اسکالر شپ کے تحت امریکا پی ایچ ڈی کرنے گئی تھیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزارتِ سائنس نے اسکالر شپ منصوبے کی 2014ء تک فنڈنگ کی تھی، 2014ء کے بعد یہ منصوبہ ایچ ای سی کے حوالے کیا گیا۔
وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی کے حکم پر وزارت کے افسران کی کمیٹی شہباز گل کی اہلیہ کے اسکالر شپ کے معاملے پر تحقیقات کرے گی۔وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ پیسوں کی ریکوری کر کے انہیں غریب بچوں کی تعلیم پر خرچ کیا جائے۔وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ کامسیٹس یونیورسٹی کے پرو ریکٹر بھی ہیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کی اہلیہ اعزا اسد رسول کا کامسیٹس یونیورسٹی کی 1 کروڑ 86 لاکھ روپے کی نادہندہ ہونے کا انکشاف سامنے آنے پر یونیورسٹی نے شہباز گلِ کی اہلیہ کو شو کاز نوٹس جاری کیا تھا۔
دستاویز کے مطابق شہباز گِل کی اہلیہ سرکاری خرچ پر 2011ء میں پی ایچ ڈی کرنے امریکا گئی تھیں اور 11سال بعد بھی واپس نہیں آئیں، یونیورسٹی کی جانب سے 99 ہزار ڈالرز کے سرکاری اخراجات کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
دستاویز کے مطابق شہباز گِل اہلیہ کے خلاف کارروائی رکوانے کے لیے یونیورسٹی پر اثر انداز ہوتے رہے ہیں۔اعزا اسد رسول نے مارچ 2011ء میں پی ایچ ڈی کے لیے سرکاری فنڈز سے اسکالر شپ حاصل کی تھی۔

Recent Posts

بھارتی میوزیکل ٹی وی شو کے دوران نیہا ککڑ اور گلوکار ابھیجیت کے درمیان ’لڑائی ‘ ہو گئی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میوزیکل ٹی وی شو کے دوران معروف گلوکار ابھیجیت اور نیہا…

8 mins ago

خواتین کرکٹ ٹیم کو بھی ملٹری اکیڈمی بھیجنے کا فیصلہ, کب کاکول جائیں گی؟ جانیے

کراچی (قدرت روزنامہ) سینئر سپورٹس رپورٹر و تجزیہ کار عبدالماجدبھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ…

11 mins ago

عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس ؛خدیجہ شاہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں خدیجہ شاہ کی ایک روزہ حاضری…

15 mins ago

متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشیں، پاکستان نے فضائی آپریشن معطل کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں کے باعث فضائی آپریشن معطل…

18 mins ago

کراچی: سینٹرل جیل سمیت 18 ٹاؤنز میں 505 امتحانی مراکز قائم

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میٹرک بورڈ کے چیئرمین شرف علی شاہ کا کہنا ہے کہ رواں…

21 mins ago

ایمن سلیم نے کیارا ایڈوانی سے موازنے پر کیا کہا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن سلیم نے بھارتی اداکارہ کیارا ایڈوانی سے…

31 mins ago