صالح بھوتانی کی کمزوریاں سے حب اور گڈانی کھنڈر بن گئے، جام کمال

لسبیلہ (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعلیٰ بلو چستان جام آف لسبیلہ جام کما ل خا ن عالیا نی نے کہا ہے کہ سر دار صالح بھو تا نی اپنی کمزوروں کو چھپا نے کے لئے لو گو ں کو نئے ضلع کی لا ل بتی کے پیچھے لگا دیا گیا ہے ، اب ہر فور م پر مقابلہ کیا جا ئے گا تحصیل حب اور گڈانی میں جو تر قیا تی کام ہوئے ہیں ان سے بلدیا تی دورکے کام نکا لیئے جا ئیں تو یہ دونو ں شہر کھنڈر کا منظر پیش کریں گے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہو ںنے عباس گدور گو ٹھ میں کنڈ اتحاد کے زیر اہتمام شمو لیتی پر وگر ام سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر کنڈاتحاد کے علی مر اد گدور ، غلا م اکبر گدور کی قیادت میں سینکڑوں لوگو ں نے جام کما ل خان عالیا نی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہو ئے جام گر وپ میں شمو لیت کا اعلان کیا۔ شمو لیتی تقریب سے جام آف لسبیلہ نو اب جام کما ل خان عالیا نی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پہلے سال ہی نا راض ہو جا تا تو شاید حب و گڈانی کی حالت زار بہتر ہو تی ،بلو چستان کے دیگر اضلاع میں ایک بار ایم پی اے بننے والے نے اپنی حلقہ انتخاب میں بے شما ر تر قیا تی کام کر وائیں جبکہ یہاں تو 9با ر منتخب ہو نےوالے جو اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر سمیت وزیر بھی بنے وہ کا م نہیں کر سکیں جو انھیں کرنے چاہیے تھے کنڈ گڈانی میں اسکو ل ، کا لج ،ہسپتال ٹیکنیکل کا لج ، ٹیکنیکل سینٹر اسٹیڈ یمزسمیت دیگر بنیا دی سہولیات نہیں ہیں جبکہ حب میں قائم ٹی ٹی سی جام غلام قادر کے دور میں قائم کیا گیا تھا اور میرے ناظمی دور میں گو رنمنٹ ہا ئی اسکول گڈانی میں سہو لیات فر اہم کی گئیں ، کنڈ گڈانی جیسے علا قے جہاں بڑے بڑے پروجیکٹ ہوں وہا ں ، تعلیم، روزگار اور روڈ جیسی سہولیا ت عوام کو میسر نہ ہوں تو وہ اپنے علا قے کے ایم پی اے پو چھیں کہ نیا ضلع بنانے کے بجا ئے ہمیں بنیا دی سہو لیات فر اہم کی جا ئیں اور ان سے پوچھا جا ئے کہ 40سالہ فنڈز کہا ں خرچ کیئے ہیں، تحصیل گڈانی کے علاقے اب بھی پسماند گی کے شکا ر ہیں کنڈ گڈانی سے وڈیر ہ خدابخش بلو چ اور غلام محمد گدور کے بلدیا تی دور کے تر قیا تی کام نکا ل دیئے جا ئیںتو کنڈ گڈانی کھنڈرات کا منظر پیش کرتا ہے۔

Recent Posts

وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے کولمبو میں دو روزہ ٹریننگ پروگرام شروع کردیا

کولمبو(قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے…

5 hours ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے مختلف حصوں میں…

5 hours ago

سشمیتا سین مس یونیورس فوٹو شوٹ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں: ڈیزائنر کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارت کی نامور ڈیزائنر ریتو کمار نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ…

5 hours ago

بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ بالآخر سامنے آ گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ…

5 hours ago

مفتاح اسماعیل نے عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بانی پی ٹی آئی عمران…

5 hours ago

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈین کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5…

6 hours ago