پاکستان

جمشید دستی آج اپنی دلہنیا لے آئیں گے

پشاور (قدرت روزنامہ)سابق رکن قومی اسمبلی اور عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی آج اپنی دُلہنیا گھر لے آئیں گے۔ترجمان عوامی راج پارٹی کے مطابق جمشید دستی کی بارات آج مختصر دوستوں کے ساتھ پشاور روانہ ہوگی۔
جمشید دستی پشاور سے شام 6 بجے اپنی دلہنیا لیکر واپس مظفر گڑھ کے لیے روانہ ہوں گے۔
سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبروں کے مطابق جمشید دستی اپنے ولیمے میں دال کھلائیں گے۔واضح رہے کہ جمشید دستی کا نکاح گزشتہ برس جولائی میں ہوا تھا۔
جمشید دستی کا سیاسی کیریئر:
جمشید دستی خان نے پاکستان پیپلز پارٹی سے سیاست کا آغاز کیا، اُنہوں نے سال 2013 میں پیپلز پارٹی اور پارلیمان سے استعفیٰ دیا۔
اس کے بعد جمشید دستی نے عام انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی، اُنہوں نے حنا ربانی کھر کے والد کو شکست دے کر کامیابی اپنے نام کی۔

متعلقہ خبریں