ان کی ساس ان کی مدد کس طرح کر رہی ہیں؟ پاکستان کے مشہور کھلاڑیوں کے رشتوں کے بارے میں دلچسپ معلومات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ویسے تو کھلاڑی اکثر میدان میں صلاحیتیں دکھاتے نظر آتے ہیں مگر ان سب میں کچھ ایسے بھی ہیں جن کے رشتے کی خبروں نے سب کی توجہ حاصل کی۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
بابر اعظم:

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کرکٹ کے میدان میں تو توجہ حاصل کر ہی لیتے ہیں مگر میڈیا پر اپنے لائف اسٹائل کی بدولت بھی بابر نے سب کو متاثر کیا ہے۔
دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بابر اعظم کی اپنی کزن سے منگنی ہو گئی ہے تاہم شادی اگلے سال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ بابر اعظم کا رشتہ خاندان ہی میں طے ہوا ہے۔
شعیب ملک:

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی ایک ایسا موقع تھا جب پاکستان اور بھارت کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملا تھا، یہ شادی سیاسی طور پر بھی کافی اہمیت اختیار کر گئی تھی۔
کپل شرما کے شو میں ثانیہ مرزا مدعو تھیں، اسی دوران ثانیہ سے کپل چٹ پٹے سوالات بھی کر رہے تھے جس کا ثانیہ بخوبی جواب دے رہی تھیں۔ انہی میں سے ایک سوال تھا کہ پہلی ملاقات شعیب سے کیسے ہوئی اور شادی کے وقت کیا جانتی تھیں؟

ثانیہ 2004 میں شعیب سے ملی تھیں مگر اس وقت دونوں اس حد تک ایک دوسرے سے واقف نہیں تھے۔ اور جب دوسری بار ملے تو ایک لمحے کو پہچان ہی نہیں پا رہے تھے۔ثانیہ کا سسرال یعنی شعیب کا گھرانہ ایک پنجابی گھرانہ ہے۔ لیکن چونکہ ثانیہ پنجابی نہیں ہیں۔
اسی لیے شروعات میں ثانیہ کو مشکلات ہوئی تھیں، مگر وہ اب پنجابی زبان کو سمجھ جاتی ہیں، جبکہ ثانیہ کو پنجابی زبان شروعات میں سمجھ نہیں آتی تھی تو ان کی ساس انہیں مدد کیا کرتی تھی اور اب وہ پنجابی زبان سمجھ جاتی ہیں۔ ثانیہ کہتی ہیں کہ مجھے ایک چیز کو سنھبالنے میں کافی وقت لگا تھا اور وہ تھا لفظ بھابھی کیونکہ وہاں سب مجھے بھابھی کہتے ہیں۔ چونکہ میں ٹینس کے یونیفارم میں ہوتی ہوں تو اس وقت جب مجھے بھابھی کہا جاتا ہے تو مجھے عجیب لگتا ہے۔ میں تھوڑی بھابھی ٹائپ لگتی نہیں ہوں اسی لیے عجیب لگتا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی:

شاہین آفریدی کا خاندان اسپورٹس سے کافی لگاؤ رکھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کے کزن یاسر آفریدی فٹ بالر ہیں اور 2010 کے ایشئین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی صاحبزادی کا رشتہ رواں سال طے پایا ہے، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کافی خبریں گردش کرتی رہی ہیں، مگر خود شاہ آفریدی نے اس حوالے سے ایک انٹرویو میں بتایا کہ الحمداللہ دونوں کر رشتہ کر دیا ہے۔
شاہد آفریدی نے بتایا کہ شاہین آفریدی کے گھر والوں نے کئی مرتبہ رشتے کی بات کی تھی، شاہین کے رشتے کے حوالے سے بیٹی سے پوچھا تھا، وہ پڑھنا چاہتی تھی۔ لیکن گھر کے بڑوں کا ماننا تھا کہ زندگی کا کچھ پتہ نہیں ہے، اسی لیے بڑوں کے کہنے پر منگنی کر دی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Entertainment Website (@starsworld.pk)


شاہد آفریدی نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ اس وقت شاہین بھی کرکٹ کھیل رہا ہے اور بیٹی بھی پڑھ رہی ہے۔ لیکن بیٹی سے پوچھ کر دونوں کی منگنی کر دی۔ جبکہ شادی بیٹی کی پڑھائی کے بعد ہی ہوگی۔
شاہین آ فریدی اور شاہد آفریدی ایک ہی خاندان کے نہیں ہیں بلکہ دونوں آفریدی قبیلے کے دو مختلف قبیلوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
ایک پروگرام میں بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی موجود تھیں، اینکر کے سوال پر اقصیٰ کا کہنا تھا کہ دل کرتا ہے تو کچن میں جا کر کچھ بنا لیتی ہوں، مجھے سب سے اچھی جگہ ترکی لگتی ہے، اگلی بار انشاءاللہ فیملی کے ساتھ ترکی جاؤںگی، جس پر والد نے فورا لقمہ دیتے ہوئے کہا اب شادی کے بعد جانا گھومنے۔