آئندہ مالی سال پاکستان 2ہزار ارب روپے سے زائد کا بیرونی قرض لے گا ، حیران کن تفصیلات جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئندہ مالی سال پاکستان مجموعی طور پر 2 ہزار 133ارب روپے کا بیرونی قرض لے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس قرض میں چین، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب کا سیف ڈپازٹ اور آئی ایم ایف سے متوقع قرض شامل نہیں۔
دستاویز کے مطابق اگلے سال پاکستان 223 ارب 20کروڑ اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے قرض لے گا جبکہ رواں سال اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے 232 ارب روپے کا قرض لیا گیا۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان سعودی عرب سے 148ارب80کروڑ روپے کا تیل ادھار پر خریدے گا جبکہ رواں سال سعودی عرب سے 70 ارب روپے مالیت کا تیل ادھار پر لیا گیا۔
دستاویز کے مطابق اگلے مالی سال میں 372 ارب روپے کے یورو اور سکوک بانڈز جاری کیے جائیں گے، رواں مالی سال 342ارب 54کروڑ 44لاکھ روپے مالیت کے سکوک اور یورو بانڈز جاری کیے گئے۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ اگلے مالی سال کے دوران ایک ہزار389 ارب 80کروڑ روپے کا کمرشل قرض لیا جائے گا جبکہ رواں مالی سال 821ارب 90کروڑ روپے کا کمرشل قرضہ لیا گیا۔

Recent Posts

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

29 mins ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

56 mins ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

1 hour ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

1 hour ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

2 hours ago

عدالتیں ایسے ہی فیصلے کرتی رہیں تو جلد ہی پی ٹی آئی حکومت میں ہوگی، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ سپریم…

2 hours ago