ادیتیا رائے اور کریتی کو سنجےلیلا بھنسالی نے رومانٹک فلم میں کاسٹ کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے اداکارادیتیا رائے اور خوبرو اداکارہ کریتی سینن کو صف اول کے پروڈیوسر اور ہدایت کار سنجےلیلا بھنسالی نے اپنی نئی رومانٹک ہندی فلم میں کاسٹ کر لیا .
بالی ووڈ کے اداکار ادیتیا رائے اور اداکارہ کریتی سینن کے مداح اس رومانٹک ڈرامہ فلم میں دونوں اداکاروں کو طویل عرصے کے بعد ساتھ سینما اسکرین پر دیکھیں گے .

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ کا آغاز اگلے چند ماہ تک کر دیاجائے گا .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)


واضح رہےکہ سنجے لیلا بھنسالی کسی تعریف کے محتاج نہیں، وہ بالی ووڈ کو ‘ہم دل دے چکے صنم’، ‘دیوداس’، ‘گولیوں کی راس لیلا رام لیلا’، ‘باجی راؤ مستانی’ اور ‘پدماوت’ جیسی سپر ہٹ فلمیں دے چکے ہیں .


فلمساز و ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ‘گنگوبائی کاٹھیاواڑی’ کو شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا ، جس میں عالیہ بھٹ نے عمدہ پرفارمنس دے کر خوب داد سمیٹی .

. .

متعلقہ خبریں