ریستوران کھانے کے پیسے نہیں لیتے تھے، عبدالرزاق نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2009ء کی فتح کی یادیں شیئر کیں

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق بین الاقوامی آل راؤنڈر عبدالرزاق نے یاد کیا کہ کس طرح پاکستانی شائقین نے 2009ء میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ان کی عزت کی۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2009ء کی فتح کی 12 ویں سالگرہ کے موقع پر پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ ایک انٹرویو میں عبدالرزاق نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستانی ان کے لیے بہت فراخ دل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ہمیں پاکستانیوں کی جانب سے بہت پیار ملا۔ انہوں نے یاد کیا کہ کئی بار پاکستانی ریسٹورنٹ مالکان نے ہم سے پیسے لینے سے صرف اس لیے انکار کیا کہ ہم نے پاکستان کو ٹرافی دی تھی۔ عبدالرزاق نے فائنل کے لیے گراؤنڈ جانے سے پہلے شاہد آفریدی کے ساتھ اپنی گفتگو بھی شیئر کی۔ عبدالرزاق نے پی سی بی ڈیجیٹل کو بتایا کہ آفریدی اور میں اس ٹیم کا حصہ تھے جو 1999ء میں لارڈز میں ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا سے ہار گئی تھی، یہ ہمارے ذہنوں میں تازہ تھا، ہم نے اس بارے میں بات کی کہ ورلڈ کپ فائنل میں شکست کتنی تباہ کن ہو سکتی ہے ،ہم نے ایک دوسرے سے وعدہ کیا کہ ہم اس فائنل کو اس طرح ختم نہیں ہونے دیں گے اور تاریخ کے دھارے کو بدل دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کپتان یونس خان اور ٹیم انتظامیہ ہمیں بتاتی تھی کہ ورلڈ کپ جیتنے کا یہ کتنا بڑا موقع ہے اور انگلینڈ میں ہونے والے اس ایونٹ نے ہمیں ہیرو بننے کا موقع فراہم کیا کیونکہ دنیا کے اس حصے میں کرکٹ کے ارد گرد بہت زیادہ ہائپ ہے۔

Recent Posts

چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرمناک ہوگی، ترجمان پی ٹی آئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی مدت ملازمت…

2 hours ago

چئیرمین پی اے سی کا انتخاب، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے شیر افضل کی مخالفت کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چئیرمین پی اے سی کے انتخاب کے معاملے میں شیر افضل مروت کے…

2 hours ago

پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے نے ایف بی آر کو پانچ لاکھ سے زائد…

2 hours ago

صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے تین صوبوں کے گورنر کے لیے…

2 hours ago

سی ایس ایس امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.96 فیصد

لاہور (قدرت روزنامہ)سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کر…

2 hours ago

ڈیرہ غازی خان میں خالہ نے پیٹرول چھڑک کر 3 بچوں کو آگ لگادی

ڈیرہ غازی خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ غازی خان کے علاقے چورہٹہ میں خالہ نے پیٹرول چھڑک…

3 hours ago