انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا

کراچی (قدرت روزنامہ)انٹر بینک میں ڈالر 23 پیسے سستا ہوکر 211 روپے 25 پیسے کا ہوگیا۔ملک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کو آج بریک لگا ہے اور ڈالر کی قیمت کم ہونا شروع ہوگئی ہے۔انٹر بینک میں ڈالر ریٹ نیچے آجانے کے اثرات اوپن مارکیٹ میں بھی نمودار ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
اوپن مارکیٹ میں اب سے کچھ دیر پہلے تک ڈالر 2 روپے سستا ہوکر 213 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 212 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچا تھا تاہم اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم تھی۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں1.80روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 210روپے سے بڑھ کر211.80روپے اور قیمت فروخت 210.20روپے سے بڑھ کر212روپے ہو گئی تھی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 213روپے اور قیمت فروخت 214 روپے پر بدستور برقرار تھی۔
گزشتہ روز کی فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو 1روپے مہنگا ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 222 روپے سے بڑھ کر 223 روپے اور قیمت فروخت 225 روپے سے بڑھ کر 226 روپے ہوئی۔اسی طرح 1.50روپے کے اضافے سے برطانو ی پاؤنڈ کی قیمت خرید 258.50 روپے سے بڑھ کر 260 روپے اور قیمت فروخت 261.50 روپے سے بڑھ کر 263 روپے ہوئی۔