خوردنی تیل کی درآمد پر ڈیوٹی عائد، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے خوردنی تیل کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی ہے، جس کے نتیجے میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔
ایکسپریس کے مطابق وفاقی حکومت نے ریگولیٹری ڈیوٹی انڈونیشیا کے سوا باقی تمام ممالک سے کھانے کے تیل کی درآمد پر عائد کی ہے، اس سلسلے میں فیڈرل بیورو آف ریونیو نے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ انڈونیشیا سے کھانے کے تیل کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
انڈونیشیا سے کھانے کی تیل کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی سے چھوٹ30 جون2022ء تک دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جس کھانے کے تیل کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی کی شرح صفر، 3 فیصد اور 11 فیصد ہے اس پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح 2 فیصد ہوگی جس کی درآمد پر 16 فیصد کسٹمز ڈیوٹی عائد ہوگی، اس پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح 4 فیصد ہوگی۔
اسی طرح جس کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی کی شرح 20 فیصد ہوگی، اس پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح 6 فیصد ہوگی اور جس کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی کی شرح 30فیصد ہوگی اس پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح 7 فیصد ہوگی۔

Recent Posts

پی بی 39 کوئٹہ 2 کے نامزد امیدواران سے انتخابی اخراجات کی تفصیل طلب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)ریٹرنگ آفیسر حلقہ پی بی-39 کوئٹہ 2کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹس…

7 mins ago

بلوچستان میں 10 مئی سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہوگا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں 10 مئی سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے…

9 mins ago

عبیداللہ گورگیج نے پارلیمانی سیکرٹری کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت کرلی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سردار عبیداللہ گورگیج نے پارلیمانی سیکرٹری کا…

18 mins ago

بلوچستان میں قیام امن کیلئے مذاکرات سے انکار ممکن نہیں، صدر مملکت آصف زرداری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صدر مملکت پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قیام امن…

21 mins ago

ایرانی تیل اسمگلنگ سے متعلق لسٹ میں اسد اللہ بلوچ کا نام شامل کرنا الزام تراشی ہے، بی این پی عوامی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی) کے مرکزی ترجمان نے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ…

25 mins ago

بلوچستان میں وزرا اپنے فرنٹ مینوں کے ذریعے من پسند تعیناتیاں کررہے ہیں، ینگ ڈاکٹرز

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان ڈاکٹر صبور کاکڑ نے اپنے بیان میں کہا…

31 mins ago