چیئرمین پی سی بی کی بابر اعظم کو مثبت اور جارحانہ کرکٹ جاری رکھنے کی ہدایت

لاہور(قدرت روزنامہ) رمیز راجہ نے ملاقات میں بابر اعظم کا حوصلہ بڑھادیا، چیئرمین پی سی بی نے کپتان کو مثبت اور جارحانہ کرکٹ جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔ پیر کے روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں سالانہ جنرل باڈی میٹنگ سے قبل رمیز راجہ اور بابر اعظم کی ملاقات ہوئی جس میں قومی ٹیم کے معاملات زیر غور آئے، ذرائع کے مطابق میٹنگ میں دورئہ سری لنکا کیلیے سکواڈ کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی، چیف سلیکٹر محمد وسیم کی جانب سے بھجوائی جانے والی فہرست میں موجود چند ناموں پر مشاورت کی گئی، شان مسعود اور یاسر شاہ کی قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شمولیت کا معاملہ زیر غور آیا۔
چیئرمین پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ملتان میں سیریز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کپتان کو مثبت اور جارحانہ کرکٹ کا سلسلہ جاری رکھنے کی ہدایت کردی، اس موقع پر مڈل آرڈر سمیت قومی ٹیم کے مسائل اور ان کے حل پر بھی بات ہوئی، سری لنکا میں 2 ٹیسٹ میچز کیلیے سکواڈ کا اعلان جلد متوقع ہے۔

یاد رہے کہ شان مسعود آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سکواڈ میں شامل تھے لیکن اوپنرز امام الحق اور عبداللہ شفیق کی کارکردگی میں تسلسل کی وجہ سے ان کو کوئی میچ کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا، 3 سپنرز نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود کو منتخب کیا گیا تھا، یاسر شاہ کو پہلے ریزروز میں رکھا گیا مگر بعد ازاں ان کو پاکستان ون ڈے کپ میں شرکت کی ہدایت کردی گئی تھی،زاہد محمود بھی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کوئی میچ نہیں کھیل پائے تھے۔

لاہور میں گزشتہ دنوں لگائے جانے والے ہائی پرفارمنس کنڈیشننگ کیمپ میں یاسر شاہ اچھی فارم میں نظر آئے تھے۔

Recent Posts

وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے کولمبو میں دو روزہ ٹریننگ پروگرام شروع کردیا

کولمبو(قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے…

1 hour ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے مختلف حصوں میں…

1 hour ago

سشمیتا سین مس یونیورس فوٹو شوٹ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں: ڈیزائنر کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارت کی نامور ڈیزائنر ریتو کمار نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ…

1 hour ago

بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ بالآخر سامنے آ گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ…

2 hours ago

مفتاح اسماعیل نے عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بانی پی ٹی آئی عمران…

2 hours ago

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈین کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5…

3 hours ago