لاہور (قدرت روزنامہ)کراچی سے لاہور آ کر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرہ کا حالیہ انٹرویو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوگیا، جس کے بعد نت نئے مزید سوالات جنم لے رہے ہیں .
اس انٹرویو کے سوشل میڈیا پر آتے ہی نا صرف دعا زہرہ کے والدین بلکہ عوام کی اکثریت نے بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا .
اس وائرل کلپ میں سنا جا سکتا ہےکہ دعا زہرہ اپنے والدین کے حوالے سے مختلف باتیں بتا کر کہہ رہی ہیں کہ ان کے والدین نہ انہیں اپنے گھر میں جینے دیتے تھے اور نہ اب شادی کے بعد جینے دے رہے ہیں .
نا صرف یہ بلکہ دعا زہرہ نے اپنے والدین کے حوالے سے یہ تک کہہ دیا کہ انہیں اب اپنے والدین سے نفرت ہو گئی ہے .
دوسری جانب دعا زہرہ کے والد مہدی کاظمی نے سپریم کورٹ رجسٹری میں ایک اور درخواست دائر کردی ہے .
درخواست میں کہا گیا ہےکہ دعا زہرہ نے اپنے انٹرویو میں ملک سے باہر جانےکا ذکر کیا ہے، عدالت سے استدعا ہےکہ دعا زہرہ کو میڈیا پر انٹرویوز اور ملک سے باہر جانے سے روکا جائے .
View this post on Instagram
واضح رہےکہ سندھ ہائیکورٹ اورلاہور ہائیکورٹ کی جانب سے دعا زہرہ کو اپنی مرضی کی زندگی گزارنے کی اجازت دینے کے بعد یوٹیوبر زنیرہ ماہم نے نوبیاہتا جوڑے کا پہلاانٹرویو کیا تھا جس کے مختلف کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکے ہیں .
دعا زہرا کے والدین کا اصرار ہے کہ ان کی بیٹی انسانی اسمگلروں کے ہاتھوں خوفناک ماحول میں زندگی بسر کر رہی ہے .
اس انٹرویو میں بھی دعا زہرہ نے دعویٰ کیا کہ وہ اپنی مرضی سے شادی کر کے خوشگوار زندگی گزار رہی ہے . دعا زہرہ کے والد مہدی علی کاظمی نے اپنی بیٹی کی بازیابی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان بھی کررکھا ہے .